راہل گاندھی کے ساتھ ڈی کے شیو کمار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا۔ (فائل فوٹو)
Karnataka Assembly Election 2023: کرناٹک اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس نے 124 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ کنک پورہ سے ریاستی صدر ڈی کے شیو کمارالیکشن لڑیں گے۔ وہیں ورونا سے سابق وزیراعلیٰ سدا رمیا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ سدا رمیا کو ان کے بیٹے کی سیٹ سے ٹکٹ ملا ہے، جبکہ وہ کولار سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔
Congress party announces the first list of 124 candidates for Karnataka Assembly Elections.
Names of former CM Siddaramaiah, and State party president DK Shivakumar are present in the first list. pic.twitter.com/TC9vXJfrX5
— ANI (@ANI) March 25, 2023
کب ختم ہوگی اسمبلی کی مدت
کرناٹک کی موجودہ اسمبلی کی مدت 24 مئی کو ختم ہوگی۔ کمیشن کو تب تک 224 سیٹوں والی اسمبلی کا انتخاب کرنے کے لئے الیکشن کمیشن پوری کرنی ہوگی۔ ڈکن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن اور کرناٹک کے چیف الیکشن کمشنر کے دفتر نے ریاست میں اسمبلی الیکشن کے پروگرام کے اعلان کے لئے تقریباً سبھی ضروری تیاریاں پوری کرلی ہیں۔
الیکشن سے ٹھیک پہلے وزیراعظم مودی کا کرناٹک دورہ
وزیراعظم مودی ہفتہ کے روز کرناٹک کے دورہ پر رہیں گے۔ وزیر اعظم چکّابلّاپور، بنگلورو اور داون گیرے میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم شہری نقل و حرکت کو بڑھانے کی کوشش میں بنگلورو میٹرو فیز 2 کے ایک نئے ڈویژن کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ بعد میں دن میں وزیراعظم مودی وہائٹ فیلڈ میٹرو اسٹیشن پر بنگلورو میٹرو فیز2 کے تحت ریچ-1 توسیعی منصوبہ کے وہائٹ فیلڈ (کڈوگوڈی) میٹرو سے کرشنا راج پورہ میٹرو لائن تک 13.17 کلو میٹر کی دوری کا افتتاح بھی کریں گے۔
بھارت ایکسپریس