Bharat Express

Shashi Tharoor on BBC Documentary: بی بی سی ڈاکیومنٹری پر ششی تھرور کا بڑا بیان- گجرات فسادات پر بحث کرنے سے اب کوئی نہیں فائدہ نہیں

کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے بی بی سی ڈاکیومنٹری تنازعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گجرات فسادات پر سپریم کورٹ اپنا فیصلہ سنا چکا ہے، ایسے میں اب اس معاملے پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور۔ (تصویر: اے این آئی)

Shashi Tharoor On BBC Documentary: بی بی سی کی ڈاکیومنٹری سے متعلق تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اب اس تنازعہ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی انٹری ہوگئی ہے۔ کانگریس کے سینئرلیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ہندوستان کے لوگوں سے 2002 کے گجرات فسادات سے آگے بڑھنے کے لئے نہیں کہا۔ ششی تھرور نے کہا کہ گجرات فسادات کے زخم ابھی پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہوئے ہیں، لیکن اس موضوع پر بحث کرنے سے بہت کم فائدہ ہوگا۔
ایک آن لائن نیوز پورٹل سے بات کرتے ہوئے ترووننت پورم لوک سبھا حلقہ کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ ہندوستان اس مصیبت سے آگے بڑھ گیا ہے اور لوگوں کو لگتا ہے کہ اس معاملے کو پیچھے رکھا جانا چاہئے، کیونکہ دو دہائی گزر چکے ہیں اور سپریم کورٹ نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ حالانکہ کانگریس ایم پی نے کہا کہ وہ ان لوگوں پر اعتراض نہیں کر رہے ہیں، جو مانتے ہیں کہ سرکاری جانچ سے پوری سچائی سامنے نہیں آئی ہے۔

ٹوئٹر یوزرس کو ششی تھرور کا جواب

اشوک سنگھ گرچا نام کے ایک ٹوئٹر یوزرس (ٹوئٹر صارف) نے کہا، “ششی تھرور نے جلیاں والا باغ قتل سانحہ کے لئے برطانوی حکومت سے معافی کی مانگ کی۔ کل انہوں نے ہندوستانیوں سے 2002 کے گجرات فسادات سے آگے بڑھنے کے لئے کہا”! اس پر ششی تھرور نے رپلائی دیتے ہوئے کہا، “میں نے ایسا نہیں کیا”۔

 

 یہ بھی کیا گیا دعویٰ

کانگریس کے قومی صدر عہدے کے امیدوار رہے ششی تھرور نے کہا، “میں نے بار بار یہ واضح کیا ہے کہ میرا ماننا ہے کہ گجرات کے زخم پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئے ہیں، لیکن یہ دیکھتے ہوئے کہ سپریم کورٹ نے ایک حتمی فیصلہ جاری کردیا ہے، ہمیں اس موضوع پر بحث کرنے سے بہت کم فائدہ ہوتا ہے… کیونکہ پہلے ہی اتنے سارے معاملے ہیں، جن پر بات کرنا ضروری ہے”۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read