Bharat Express

Congress leader Pawan Khera shares PM Modi’s old hoarding: کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے شیئر کی پی ایم مودی کی پرانی ہورڈنگ، بی جے پی لیڈر وجے گوئل نے کھیڑا پر لگایا فیک نیوز پھیلانے الزام

وجے گوئل کے خلاف پون کھیڑا کی تنقید 9 اور 10 ستمبر کو منعقد ہونے والی سربراہی کانفرنس کے لیے نئی دہلی میں جی 20 لیڈران کی آمد سے قبل سامنے آئی ہے۔

کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے شیئر کی پی ایم مودی کی پرانی ہورڈنگ،

کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے جمعرات کے روز دہلی بی جے پی لیڈر وجے گوئل پر الزام لگایا کہ انہوں نے دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر عالمی لیڈران کی مقبولیت کی درجہ بندی کی بنیاد پر ان کے کٹ آؤٹ نما ہورڈنگ لگائے۔ تاہم، بی جے پی نے پون کھیرا پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہورڈنگ پرانی ہے اور کانگریس لیڈر “فیک نیوز” پھیلا رہے ہیں۔ سوشل سائٹX  پر ایک پوسٹ میں پون کھیڑا نے وجے گوئل کو اس ہورڈنگ متعلق تنقید کا نشانہ بنایا جس میں پی ایم مودی کو “دنیا کے سب سے مقبول عالمی لیڈر” ہونے پر مبارکباد دی گئی تھی۔ حالانکہ پون کھیڑا نے بعد میں اپنے اس ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں، ‘مارننگ کنسلٹ’ نامی امریکہ میں مقیم عالمی لیڈر کی منظوری کے ٹریکر کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ پی ایم مودی ہندوستان کی بالغ آبادی کے 78 فیصد کی منظوری کی درجہ بندی کے ساتھ دنیا کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ ریسرچ فرم نے 22 لیڈروں پر سروے کیا اور اس فہرست میں پی ایم مودی سرفہرست رہے۔ میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے دوسری اور سوئس صدر ایلین بیرسیٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن اور کینیڈا کے جسٹن ٹروڈو نے 40 فیصد کی منظوری حاصل کی اور بالترتیب ساتویں اور نویں پوزیشن حاصل کی۔

بی جے پی نے لگایا فیک نیوز پھیلانے کا الزام

وجے گوئل نے پون کھیڑا کو جواب دیا اور کانگریس لیڈر پر “فیک نیوز” پھیلانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کی تنقید کو “شرمناک” قرار دیا اور کہا کہ “یہ نہ صرف یہ ظاہر کرتا ہے کہ اپوزیشن کسی بھی معنی خیز تنقید سے کتنی بیزار ہے بلکہ ان کی جھلسی ہوئی زمینی سیاست کو بھی واضح کرتی ہے”۔

 

وجے گوئل کے خلاف پون کھیڑا کی تنقید 9 اور 10 ستمبر کو منعقد ہونے والی سربراہی کانفرنس کے لیے نئی دہلی میں جی 20 لیڈران کی آمد سے قبل سامنے آئی ہے۔ عالمی لیڈران بشمول امریکی صدر جو بائیڈن، برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک، اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن۔ ٹروڈو 8 ستمبر سے دہلی پہنچنا شروع کر دیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read