Bharat Express DD Free Dish

Congress Election Alliance Committee: کانگریس نے بنائی نیشنل الائنس کمیٹی، سلمان خورشید کو ملی بڑی ذمہ داری، مکل واسنک اور اشوک گہلوت بھی شامل

کانگریس نے سیٹ شیئرنگ پربات چیت کے لئے کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔ اس کمیٹی میں اشوک گہلوت اور بھوپیش بگھیل کا بھی نام ہے۔

دہلی کے سابق اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر یوگا نند شاستری کی کانگریس میں آج واپسی ہوگی۔

Congress Alliance Committee: انڈیا الائنس کی میٹنگ سے ٹھیک پہلے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے قومی اتحاد کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس میں پانچ سینئرلیڈران کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل، سلمان خورشید، مکل واسنک اور موہن پرکاش کو شامل کیا گیا ہے۔ مکل واسنک کو کمیٹی کا کنوینربنایا گیا ہے۔

اشوک گہلوت اوربھوپیش بگھیل کو ایسے وقت میں کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، جب حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو راجستھان اور چھتیس گڑھ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دونوں ہی ریاستوں میں کانگریس کی حکومت تھی۔ اس کے بعد سے ہی دونوں لیڈران کو قومی سطح پر اہم ذمہ داری دیئے جانے کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی۔

آج (منگل، 19 دسمبر) دہلی میں اپوزیشن اتحاد انڈیا کی میٹنگ بھی ہو رہی ہے۔ اس میٹنگ میں سیٹ شیئرنگ پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اپوزیشن کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یوپی، دہلی، کیرلا اورمغربی بنگال میں سیٹوں کی تقسیم کرنی ہے۔ ایسے میں کانگریس نے کمیٹی تشکیل کی ہے۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read