Bharat Express

بی جے پی کو چیلنج دینے یوپی پہنچیں گے چراغ پاسوان! ایل جے پی لیڈر نے کہا- بہار سے باہراین ڈی اے کے ساتھ نہیں

جمئی سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ارون بھارتی نے میڈیا سے کہا تھا کہ این ڈی اے سے ہمارا الائنس صرف بہارالیکشن اورلوک سبھا الیکشن سے متعلق ہے۔

مرکزی وزیر چراغ پاسوان کی ایل جے پی یوپی میں بی جے پی اتحاد کو ٹکر دے گی۔ (فائل فوٹو)

بہارکی لوک جن شکتی پارٹی آنے والے دنوں میں اترپردیش میں 10 سیٹوں پرہونے والے ضمنی الیکشن لڑنے کی تیاری کررہی ہے۔ اسی ضمن میں مرکزی وزیرچراغ پاسوان جمعرات کواترپردیش کے دورے پرہیں۔ وہ کوشامبی ضلع میں ریلی کوخطاب کررہے ہیں۔ اس دوران چراغ پاسوان دلت طبقے کے ساتھ دوسرے ووٹروں کوساتھ لانے کی کوشش کرنے والے ہیں۔

لوک جن شکتی پارٹی کے انتخابی نشان پرجمئی سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ارون بھارتی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران چراغ پاسوان کے دورے سے متعلق کہا تھا کہ این ڈی اے سے ہمارا الائنس صرف بہارالیکشن اورلوک سبھا الیکشن تک ہے۔ دیگرریاستوں میں ہمارا کوئی سمجھوتہ (اتحاد) این ڈی اے کے ساتھ نہیں ہے اوراب ہماری پارٹی کی یہاں توسیع ہورہی ہے۔ کچھ لوگ اترپردیش میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، جس کی ہم تیاری کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جولوگ آئین اورریزرویشن کوخطرے میں بتانے کا دعویٰ کرتے ہیں، ان کوچراغ پاسوان منہ توڑ جواب دینے کے اہل ہیں۔ لوک جن شکتی پارٹی کے اترپردیش میں الیکشن لڑنے سے این ڈی اے پرپڑنے والے اثر سے متعلق یوپی حکومت میں وزیراوراین ڈی اے کے اتحادی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدراوم پرکاش راج بھرنے کہا کہ اس کا این ڈی اے پرکوئی اثرنہیں پڑنے والا ہے۔

اوم پرکاش راج بھرنے کیا یہ بڑا دعویٰ

یوپی حکومت میں وزیراوم پرکاش راج بھرنے کہا کہ لوک جن شکتی پارٹی کی یوپی میں کوئی سنگٹھن نہیں ہے۔ وہ پارٹی پوری طرح سے بہارمیں ہی اپنا سنگٹھن (تنظیم) اورآندولن چلائے ہوئے ہیں، ان کا یہاں نہ سنگٹھن ہے اورنہ وجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل جے پی جس دلت طبقے کی بات کرتی ہے، اس میں بڑے لیڈرکے طورپر یہاں مایاوتی پہلے سے ہی ہیں۔ اوم پرکاش راج بھرنے کہا کہ باقی دلتوں میں جوبقیہ ذات پات ہیں، وہ ذات پات کچھ بی جے پی، کچھ سماجوادی پارٹی، کچھ بی ایس پی اورکچھ کانگریس کے ساتھ الگ الگ تقسیم ہیں، جس طبقے کی بات ایل جے پی کرتی ہے، ان کے لوگ بی جے پی اورسماجوادی پارٹی سے اراکین اسمبلی اوراراکین پارلیمنٹ ہیں تواب یہ ذات یوپی میں بی جے پی اورسماجوادی پارٹی کوچھوڑکرایل جے پی کی طرف نہیں جانے والی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read