Bharat Express

India Budget 2023: اقلیتی امور کی وزارت میں زبردست کٹوتی، 38 فیصد بجٹ میں تخفیف

India Budget 2023: مودی حکومت نے اپنے 20-2023 بجٹ میں اقلیتی امور کی وزارت کے بجٹ میں 38 فیصد کی تخفیف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کیا ہوتا ہے وہائٹ پیپر، جسے حکومت آج پارلیمنٹ میں کر سکتی ہے پیش؟

Union Budget 2023: مالی سال 24-2023 کے لئے پیش کئے گئے بجٹ (Budget 2023) میں اقلیتی امور کی وزارت (Ministry of Minority Affairs) کے بجٹ میں زبردست تخفیف کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (Finance Minister Nirmala Sitharaman) نے آنے والے مالی سال کے لئے اقلیتی امور کی وزارت کے لئے گزشتہ سال کے مقابلے 38  فیصد کم بجٹ کا التزام کیا ہے۔

اقلیتی امور کی وزارت کے بجٹ میں تخفیف

بجٹ 24-2023 مالی سال کے لئے اقلیتی امور کی وزارت میں تخفیف کرکے بجٹ کو 3097.60  کردیا گیا ہے جو 23-2022 میں اقلیتی امورکی وزارت کے لئے 5020  کروڑ روپئے الاٹ کیا گیا تھا۔ یعنی آنے والے مالی سال کے لئے 38.30  فیصد بجٹ کم کردی گئی ہے۔ 23-2022 میں اقلیتی امور کی وزارت کے لئے 5020  کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے، لیکن ریوائزڈ اسٹیمیٹس (نظرثانی شدہ بجٹ) کے مطابق 2612.66  کروڑ روپئے ہی خرچ کیا جاسکے گا۔ یعنی اقلیتی امورکی وزارت کے لئے الاٹ بجٹ سے 48  فیصد کم رقم ہی موجودہ مالی سال میں خرچ کئے جانے کا امکان ہے۔

سال 22-2021 کے مقابلے 29 فیصد بجٹ میں تخفیف

آپ کو بتادیں کہ 22-2021 مالی سال میں اقلیتی امور کی وزارت نے کل 4323.63  کروڑ روپئے خرچ کئے تھے۔ یعنی 22-2021 مالی سال میں جتنی رقم خرچ کی گئی تھی، اس سے 29 فیصد کم رقم 24-2023 مالی سال کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت کی اسکیموں پر خرچ

سال 24-2023 مالی سال کے لئے مختص 3097.60 کروڑ روپئے میں 2335 کروڑ وپئے مرکزی حکومت کی اسکیموں یا پروجیکٹس پرخرچ کئے جائیں گے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ اسپانسراسکیم کے تحت 610 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے 149 کروڑ روپئے دوسرے امورپرخرچ کئے جائیں گے۔

 اقلیتی امور کی وزارت کا قیام کب ہوا؟

دراصل سال 2006 میں یوپی اے حکومت نے اقلیتی امورکی وزارت کی تشکیل کی تھی۔ 2006 سے 2013 تک اقلیتی امورکی وزارت کا بجٹ 144 کروڑ روپئے کی شروعات سے بڑھ کر 3531 کروڑ روپئے تک پہنچ گیا، لیکن اس کے بعد سے ہی اس میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ 14-2013 تک سے 23-2022 کے درمیان اقلیتی امورکی وزارت کا بجٹ بڑھ کر3531  کروڑ روپئے سے 5020 کروڑ روپئے کیا گیا، لیکن 23-2022 میں حکومت صرف 2612.66 کروڑ روپئے ہی خرچ کر پا رہی ہے۔ جبکہ زیادہ تر دوسری وزارتوں کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ فی الحال اقلیتی امور کی وزارت کی ذمہ داری مرکزی وزیراسمرتی ایرانی کے پاس ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read