گونڈہ میں کشتی ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر برج بھوشن سنگھ نے شرکت کی۔
ملک میں اس وقت بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور بھارتیہ کشتی فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن سنگھ سے متعلق ملک میں سیاست گرمائی ہوئی ہے۔ ان پر خواتین پہلوانوں کے جنسی استحصال اور ڈرانے دھمکانے کا الزام ہے۔ انہیں جانچ کمیٹی کی طرف سے اپنی رپورٹ سونپنے تک عہدہ سے علیحدگی اختیارکرکے جانچ میں تعاون کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کی یقین دہانی کے بعد کھلاڑیوں کا دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج ختم ہوگیا ہے، لیکن برج بھوشن شرن سنگھ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے آج ہفتہ کے روز (21 جنوری) کو اترپردیش کے گونڈہ میں شروع ہوئے کشتی ٹورنا منٹ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے پہنچے۔
خبروں کے مطابق، آج ہفتہ کے روز گونڈہ کے نندنی نگر اسٹیڈیم میں سینئر اوپن نیشنل رینکنگ ٹورنا منٹ کی شروعات ہوئی، جس کا افتتاح بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے کیا۔ اسٹیج پر جانے سے پہلے افسران نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں سے خیرمقدم کیا۔ برج بھوشن سنگھ نے وہاں ہونے والے کھیلوں کا بھی لطف لیا۔
Day after being asked to step aside as WFI chief, Brij Bhushan chief guest at Uttar Pradesh wrestling event
Read @ANI Story | https://t.co/PKlee5nvru#WFI #wrestling #WFIchief #BrijBhushanSharanSingh pic.twitter.com/JtyOPeVweb
— ANI Digital (@ani_digital) January 21, 2023
4 ہفتے میں انصاف کی کرائی گئی ہے یقین دہانی
جنسی استحصال اور ڈرانے دھمکانے کے الزام میں مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے یہ اعلان کیا ہے کہ 7 رکنی نگرانی کمیٹی برج بھوشن سنگھ کے خلاف لگائے گئے جنسی استحصال اور بالی بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کرے گی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کا یقین دہانی کرائی ہے کہ 4 ہفتے کے اندرانصاف ہوگا۔ فی الحال معاملے کی جانچ جاری ہے، لیکن اسی درمیان ان کو یوپی کے گونڈہ میں کشتی ٹورنا منٹ میں مہمان خصوصی بنایا جانا بھی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔