کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کو دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ہریانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہریانہ کی ووٹر لسٹ میں 25 لاکھ جعلی نام ہیں اور خاص طور پر ایک برازیلی ماڈل نے 22 بار ووٹ دیا۔ راہل گاندھی نے اس ماڈل کا نام ’’Matheus Ferrero‘‘ بتایا۔ اس بیان کے بعد برازیل کی اس خاتون نے ردعمل دیا۔ انہوں نے برازیل کی اپنی زبان میں جواب دیا۔ اس خاتون کا نام لارِسا ہے۔ وہ پہلے ماڈلنگ کرتی تھیں، لیکن اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرتی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں۔
برازیلی ماڈل لارِسا کی وضاحت
لارِسا نے کہا، ’’ہیلو انڈیا، میں وہ برازیلی ماڈل ہوں جس کے بارے میں آپ سب بات کر رہے ہیں۔ سب سے پہلے میں واضح کر دوں کہ میرا بھارت کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مجھے بھارتی صحافیوں کے لیے ایک ویڈیو کرنے کو کہا گیا تھا، اور میں بس وہی کر رہی تھی۔ سچ کہوں تو میں کبھی بھارت گئی بھی نہیں ہوں۔ میں پہلے ماڈل تھی، اب ڈیجیٹل اِنفلوئنسر ہوں۔ لیکن ہاں، مجھے بھارت کے لوگوں سے بہت محبت ہے۔ آپ سب کا بہت شکریہ… نمستے!‘‘ لارِسا نے ویڈیو میں مزید بتایا کہ یہ معاملہ اب کچھ سنجیدہ ہو گیا ہے۔ ’’کچھ بھارتی صحافی مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں، میرے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، انٹرویو لینا چاہتے ہیں۔ اور ہاں، میں نے سب کو جواب دیا ہے، ہر سوال کا۔‘‘
हरियाणा में 22 वोट डालने वाली ब्राजील की मॉडल ने कहा यह तस्वीर तब की है जब मैं 18,20 साल की, मैं भारत आई ही नहीं हूं, मेरी तस्वीर का उपयोग किया गया है। pic.twitter.com/3QciT3Rnbj
— Abhimanyu Singh Journalist (@Abhimanyu1305) November 6, 2025
انسٹا گرام پر شیئر کیا ویڈیو
لارِسا نے اپنے انسٹاگرام فالورز کے ساتھ بھی بات کی اور کہا، ’’ہاں، میں ہی وہ ’پراسرار برازیلی خاتون‘ ہوں جسے آپ سب تلاش کر رہے ہیں۔ لیکن میں تو بس بچوں کے ساتھ کام کرتی ہوں، بس اتنا ہی۔ اب تو میں ماڈل بھی نہیں ہوں، اور آپ کے مطابق اب ’پراسرار‘بھی ہو گئی ہوں!‘‘ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جو تصاویر بھارت میں گردش کر رہی تھیں، وہ ان کی نہیں تھیں۔’’جو تصاویر پھیلیں وہ میں نہیں تھی، صرف میری تصاویر تھیں۔ پھر بھی، میں آپ کی فکر اور ہمدردی کے لیے واقعی شکر گزار ہوں۔ کئی لوگ پوچھتے ہیں، ’کیا میں انڈین جیسی دکھتی ہوں؟‘ مجھے تو لگتا ہے کہ میں تھوڑی میکسیکن جیسی دکھتی ہوں! لیکن سچ میں، میں بھارت کے لوگوں کی مہربانی سے بہت متاثر ہوں۔ آپ میری کہانیاں دیکھتے ہیں، انہیں اخباروں تک پہنچاتے ہیں، اور ان کا ترجمہ کرتے ہیں۔ یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

