پٹنہ: بہار میں آج وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی کابینہ میں توسیع کے دوران 32 نئے وزراء نے حلف لیا۔ پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقدہ اس شاندار تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین، وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور سابق وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی موجود رہے۔ کابینہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور جنتا دل یونائیٹڈ کے کوٹے سے 16-16 وزراء کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اتحادی جماعتوں ایل جے پی (آر) اور ہم (HAM) کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔
#WATCH | Bihar cabinet expansion | Shrawon Kumar, Vijay Kumar Sinha, Dilip Kumar Jaiswal, Nishant Kumar, and Leshi Singh take oath as ministers in the Chief Minister Samrat Choudhary-led cabinet in Bihar.
(Source: DD News) pic.twitter.com/EfEhviCNCQ
— ANI (@ANI) May 7, 2026
نشانت کمار کی انٹری، کئی نئے چہروں کو موقع
کابینہ توسیع کی سب سے زیادہ توجہ سابق وزیراعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار پر رہی، جنہوں نے پہلی مرتبہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ ان کے علاوہ وجے کمار سنہا، شروَن کمار، دلیپ کمار جیسوال اور لیسی سنگھ سمیت کئی تجربہ کار رہنماؤں کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا۔ بی جے پی کے کوٹے سے نتیش مشرا اور کیدار گپتا کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ پہلی مرتبہ وزیر بننے والوں میں انجینئر شیلندر کمار، متھیلیش تیواری، نند کشور رام اور رام چندر پرساد شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں جے ڈی یو کوٹے سے محمد زماں خان کو واحد مسلم چہرے کے طور پر کابینہ میں جگہ ملی ہے۔
VIDEO | Patna: Bhagwan Singh Kushwaha, Arun Shankar Prasad, Madan Sahni, Dr. Santosh Kumar Suman, Rama Nishad, take oath as Bihar Ministers.
(Source: Third Party)
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/ErFFrKzKhQ
— Press Trust of India (@PTI_News) May 7, 2026
منگل پانڈے سمیت تین سینئر لیڈروں کی چھٹی
کابینہ کی نئی فہرست میں بی جے پی نے کئی پرانے چہروں کو باہر کا راستہ دکھایا ہے۔ مغربی بنگال کے انچارج منگل پانڈے، سریندر مہتا اور نارائن پرساد کو اس بار کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی۔ سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی تاریخی کامیابی کے بعد منگل پانڈے کو پارٹی تنظیم میں بڑی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔
بہار کے تین سابق وزرائے اعلیٰ کے بیٹے سمراٹ کابینہ میں شامل
سمراٹ چودھری کی نئی کابینہ میں سماجی اور علاقائی توازن قائم رکھنے کی کوشش واضح طور پر نظر آئی۔ خاص بات یہ رہی کہ بہار کے تین سابق وزرائے اعلیٰ کے بیٹوں کو بھی کابینہ میں جگہ دی گئی۔ سابق وزیراعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کو پہلی مرتبہ وزیر بنایا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ اور ہندوستانی عوام مورچہ کے سربراہ جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش کمار سمن کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل نتیش حکومت میں بھی وزیر رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ جگن ناتھ مشرا کے بیٹے نتیش مشرا کو بھی کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔ نتیش مشرا اس سے پہلے بھی بہار حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں، تاہم پچھلی حکومت میں انہیں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
جیتن رام مانجھی نے کی نتیش کمار کی تعریف
مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے کابینہ توسیع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہار کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ وزیراعظم خود نئی حکومت کو آشیرواد دینے پٹنہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں کو شبہ تھا کہ نتیش کمار استعفیٰ نہیں دیں گے، لیکن انہوں نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقتدار کی منتقلی کو آسان بنایا۔
این ڈی اے نے دکھائی متحدہ طاقت
گاندھی میدان میں منعقدہ تقریب کو این ڈی اے کی سیاسی طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کابینہ توسیع میں سماجی توازن، نوجوان قیادت اور تنظیمی مضبوطی پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ نئی کابینہ میں خواتین، پسماندہ طبقات اور مختلف علاقوں کو نمائندگی دے کر آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے مضبوط سیاسی پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
