Bharat Express

Bharat Rang Mahotsav 2024: بھارت رنگ مہوتسو کی 25 ویں سالگرہ: ممبئی میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ کی خصوصی تقریب، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے، اداکار سوانند کرکرے اورمدھوربھنڈارکر سمیت یہ مشہور شخصیات کریں گی شرکت

Bharat Rang Mahotsav 2024: ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں بھارت رنگ مہوتسو کا انعقاد ہو رہا ہے۔ 6 فروری کو اس کا اختتام ہوگا۔ اس میں مختلف علاقوں کی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ یکم فروری کو مہوتسو کا افتتاح ہوا تھا۔

*Bharat Rang Mahotsav 2024: مہاراشٹرمیں نیشنل اسکول آف ڈراما (این ایس ڈی) نے دنیا کے سب سے بڑے تھئیٹرفیسٹول، بھارت رنگ مہوتسو کا انعقاد کرایا ہے۔ اس کی شروعات نیشنل سینٹرفار دی پرفارمنگ آرٹس (این سی پی اے) کی طرف سے ایک شاندارافتتاحی تقریب کے ساتھ ہوئی۔ اب اس انعقاد کا اختتام ممبئی میں 6 فروری کو ہوگا۔ شیواجی ناٹیہ مندرمکتی فاونڈیشن کی طرف سے مہمانوں کے لئے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

اس تقریب میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹراورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے، اداکار اورگلوکارسوانند کرکے، فلم پروڈیوسرمدھور بھنڈارکرسمیت کئی مشہورشخصیات موجود رہیں گی، اس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں بھارت رنگ مہوتسوکا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ 6 فروری کو ختم ہوگا۔ این ایس ڈی کے ڈائریکٹر چترنجن ترپاٹھی نے اس تقریب کے لئے اپنے زبردست جوش وخروش کا اظہارکرتے ہوئے کہا، “جب ہم بھارت رنگ مہوتسو کے 25ویں سال کا آغاز کررہے ہیں، یہ واقعی ایک اہم موقع ہے، جو فنکارانہ عمدگی اور ثقافتی تنوع کے لئے ہماری مستقل وابستگی کو ظاہرکرتا ہے۔ “گزشتہ برسوں سے، میلے نے تھیئیٹر کی عالمی روایات کو روشن کرتے ہوئے، رہنمائی کی روشنی کا کام کیا ہے۔”

مہاراشٹرکے گورنررمیش بائس نے یکم فروری کو بھارت رنگ مہوتسو 2024 کا افتتاح کیا تھا۔ گزشتہ 4-3 دنوں میں میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ-منسٹری آف کلچرکے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں خصوصی پیشکش کی گئیں۔

بھارت ایکسپریس۔