Bharat Express

Bharat Jodo Yatra: راہل گاندھی کے ٹی شرٹ پر پرینکا گاندھی کا جواب، کہا- یہ سچائی کا لباس ہے

Priynaka Gandhi on Bharat Jodo Yatra: سات دسمبر سے شروع ہوئی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج اترپردیش میں داخل ہوگئی ہے۔ مرکز میں اقتدار تک پہنچنے کے لئے اترپردیش میں کانگریس ازسرنو حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

بھارت جوڑو یاترا میں شامل پرینکا گاندھی نے راہل گاندھی کی جم کر تعریف کی

Bharat Jodo Yatra: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اترپردیش کے غازی آباد میں لونی پہنچ چکی ہے۔ لونی پہنچنے پر یاترا کے آغاز سے پہلے پرینکا گاندھی نے پارٹی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی شبیہ خراب کرنے کے لئے بی جے پی نے کروڑوں روپئے خرچ کئے، لیکن مجھے اپنے بھائی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے سب کو خرید لیا، لیکن میرے بھائی کو نہیں خرید پائی۔

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ راہل گاندھی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لئے حکومت نے کروڑوں روپئے خرچ کئے، لیکن یہ سچائی سے پیچھے نہیں ہٹے۔ اڈانی جی اور امبانی جی نے ملک کے تمام لیڈران کو خرید لیا، لیکن میرے بھائی کو نہیں خرید پائے اور نہ کبھی خرید پائیں گے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ کے بھائی کو سردی نہیں لگتی، وہ  ایک ٹی شرٹ پہن کر چلتے ہیں… میں ان سے کہتی ہوں کہ یہ سچائی کا لباس پہنا ہوا ہے۔ خدا ان کو محفوظ رکھے گا۔

بھارت جوڑو یاترا کی حمایت میں جینت چودھری نے کیا ٹوئٹ

راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ جینت چودھری نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کرتے ہوئے اس مہم کو لوگوں کو ایک ڈور میں جوڑنے والا قراردیا ہے۔ جینت چودھری نے منگل کے روز یاترا کی حمایت میں ٹوئٹ کرکے کہا کہ  ‘تپ کر ہی زمین سے بنی اینٹیں آسمان چھو لیتی ہیں!’ بھارت جوڑو یاترا کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو سلام’! ملک کی تہذیب وثقافت کے ساتھ جڑکر اترپردیش میں بھی چل رہی یہ مہم کامیاب ہو اور ایک دھاگے میں لوگوں کو جوڑتے رہیں’!۔ اس سے پہلے بھارت جوڑو یاترا میں جینت چودھری نے شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔ کانگریس پارٹی کی طرف سے انہیں یاترا میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا گیا تھا، لیکن جینت چودھری نے یاترا میں آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے کچھ دوسرے سیاسی پروگرام ہیں، ایسے میں راہل گاندھی کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra:دہلی کے یمنا بازار سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا آج یوپی میں داخل ہوگی

دراصل، 7 ستمبر سے شروع ہوئی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج اترپردیش میں داخل ہوگئی ہے۔ مرکز کے اقتدار تک پہنچنے کے لئے اترپردیش میں کانگریس ازسر نو حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ خاص طور پر 1990 سے پہلا والا اپنا کھویا ہوا ووٹ بینک پھر سے جمع کرنا چاہتی ہے۔