کشمیر کی وادیوں میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے خوب کی مستی۔ (تصویر: کانگریس ٹوئٹر)
سری نگر: جموں وکشمیر کے سری نگر میں بھارت جوڑو یاترا (Bharat Jodo Yatra) کے ختم ہونے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی (Rahul Gandhi) اوران کی بہن پرینکا گاندھی (Priyanka Gandhi) نے پارٹی دفتر میں ترنگا لہرانے کے بعد مستی کے موڈ میں نظرآئے۔ دونوں نے ایک دوسرے کے اوپر تازہ برف پھینکی اور ہنسی مذاق کے کچھ لمحے گزارے۔ کانگریس نے اس لمحے کی کچھ تصاویر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یاترا کے اختتام، سری نگر کی برف باری اور اپنے پن کی کچھ تصویر’۔ پارٹی نے صبح مسافروں کے ساتھ ناچتے گاتے ہوئے کچھ اور ایسی ہی تصاویر بھی شیئرکی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ‘بھائی بہن کا یہ پیار انمول ہے، بیش قیمتی ہے، جس کی قیمت بہمانڈ کی کوئی طاقت نہیں لگ سکتی ہے’۔
کانگریس کے ٹوئٹر پر کہا گیا کہ ‘دراصل جب آپ کسی نیک کام کے لئے نیک ارادے لے کر نکلتے ہو اور جب اختتام کی گھڑی آتی ہے اورلگتا ہے کہ قدم مضبوطی سے رکھ دیا گیا ہے، تو آپ کے اندرسے ایک جوش پیدا ہوتا ہے۔ وہی آج سری نگر کیمپ سائٹ پرراہل گاندھی اور یاتریوں کے ساتھ ہوا۔ اتنی لمبی یاترا اپنوں کے ساتھ اور دعاؤں کے بغیرممکن ہی نہیں تھی… یہ اپنا پن ہی تو اصلی ہندوستانیت ہے۔ جہاں رشتے بندھن نہیں، مضبوطی ہیں۔ یہ خوشی کاماحول ہے۔ بھارت کو جوڑنے کا۔ آج بھارت جوڑو یاترا آخری پڑاؤ پرہے… سری نگر میں برف کی چادر بچھی ہوئی ہے اور راہل گاندھی سمیت ہمارے بھارت یاتری خوشیوں کے غوطے لگا رہے ہیں’۔
Sheen Mubarak!😊
A beautiful last morning at the #BharatJodoYatra campsite, in Srinagar.❤️ ❄️ pic.twitter.com/rRKe0iWZJ9
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 30, 2023
اس سے پہلے بھارت جوڑو یاترا کے ختم ہونے پر سری نگر میں پارٹی صدر ملیکا ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی موجودگی میں سری نگر میں کانگریس دفتر میں قومی پرچم لہرایا گیا۔ اس کے بعد سری نگر کے شیرکشمیر اسٹیڈیم میں ایک ریلی کا پروگرام ہے، جس میں شامل ہونے کے لئے کانگریس نے مساوی نظریات والی 23 سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا ہے۔ مگران میں سے زیادہ تر پارٹیوں کے بڑے لیڈران نے اس موقع پر کانگریس کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے سے بچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلی میں شامل ہونے کے لئے کئی پارٹیوں نے اپنے بڑے لیڈران کے بجائے دوسرے یا تیسرے درجے کے لیڈران کو بھیجا ہے۔
-بھارت ایکسپریس