اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔ (فائل فوٹو)
Abdullah Azam Birth Certificates Case: سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اوریوپی کے سابق وزیراعظم خان، ان کی اہلیہ ڈاکٹرتزئین فاطمہ اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم کورامپورکورٹ نے قصوروارقراردے دیا۔ رامپورایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے 7-7 سال کی سزا سنائی ہے۔ تینوں کوعدالت سے جیل لے جایا جائے گا۔ معاملہ عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق ہے۔ عدالت سے قصور وارقرار دیئے جانے کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ فرضی برتھ سرٹیفکیٹ کا یہ معاملہ 2017 کے یوپی اسمبلی انتخابات سے متعلق ہے۔ اس وقت عبداللہ اعظم نے رام پور کی سوار اسمبلی سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ اس الیکشن میں ان کی جیت بھی ہوئی تھی، لیکن انتخابی نتائج کے بعد ان کے خلاف ہائی کورٹ میں معاملہ داخل کردیا گیا تھا۔ ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ عبداللہ اعظم نے انتکابی فارم میں جو عمر بتائی ہے، اصل میں ان کی عمر اتنی نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی لیڈرآکاش سکسینہ نے سال 2019 میں یہ معاملہ درج کروایا تھا۔ سرکاری وکیل ارون کمارنے کہا کہ تینوں کوعبداللہ اعظم کے برتھ سرٹیفکیٹ کے دو معاملات میں مجرم قراردیا گیا ہے۔ سزا کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ عبداللہ اعظم کے خلاف گنج تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کیس میں اعظم خان، ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم کو ملزم بنایا گیا تھا۔
#UPDATE | Rampur, Uttar Pradesh: Former DGC-Crime Arun Saxena says, “After convicting Azam Khan, his wife Tanzeem Fatima and their son Abdullah Azam Khan, the court has sentenced all three to seven years of imprisonment and also imposed a fine of Rs15,000.” https://t.co/DlBaXJ8gNs
— ANI (@ANI) October 18, 2023
عبداللہ اعظم کے پاس دو برتھ سرٹیفکیٹ
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں عبداللہ اعظم پر الزام ہے کہ ان کے پاس دو برتھ سرٹیفکیٹ ہیں، جن میں سے ایک برتھ سرٹیفکیٹ جنوری 2015 میں ایک لکھنؤ میونسپلٹی سے بنوایا گیا تھا اوردوسرا رامپور سے ہے، جو 28 جون 2012 کو رام پور میونسپلٹی سے بنایا گیا تھا۔ ان پر وقتاً فوقتاً دونوں برتھ سرٹیفکیٹس کو اپنی سہولیات کے مطابق استعمال کرنے کا الزام تھا۔
سماجوادی پارٹی کے لیڈر پر لگے تھے یہ الزام
عبداللہ اعظم خان پر پہلے برتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر پاسپورٹ حاصل کرنے اورغیرملکی دورہ کرنے اوردوسرے سرٹیفکیٹ کا استعمال حکومت سے متعلق مقاصد کے لئے کرنے کا الزام ہے۔ بی جے پی لیڈرآکاش سکسینہ کا الزام ہے کہ دونوں سرٹیفکیٹ فرضی طریقے سے اور منصوبہ بند سازش کے تحت جاری کئے گئے تھے۔ آکاش سکسینہ کی شکایت پرتینوں لیڈران کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔