Bharat Express

IND vs AUS 2nd ODI: ہندوستان کی شرمناک ہار، آسٹریلیا نے بآسانی جیت لیا دوسرا ونڈے، چھٹی بار 10 وکٹ سے ملی شکست

آسٹریلیا نے دوسرے ونڈے میں بہترین واپسی کی۔ اس نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے زبردست شکست دی۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کو دوسری بار ونڈے میں 10 وکٹ سے شکست دی۔

دوسرے ونڈے میں آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو ہرا دیا ہے۔

مچیل اسٹارک کی قیادت میں آسٹریلیا نے ونڈے سیریز میں شاندار واپسی کی۔ آسٹریلیا نے دوسرے ونڈے میں ہندوستان کو 10 وکٹ سے شکست دی۔ اس طرح سے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا 26 اوور میں صرف 117 رن بناکر سمٹ گئی۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اسٹارک نے 5 وکٹ حاصل کئے۔ جواب میں آسٹریلیا نے ہدف کو 11 اوور میں بغیر وکٹ کے حاصل کرلیا۔ یعنی اس نے صرف 66 گیندوں پر میچ جیت لیا۔ سلامی بلے باز مچیل مارش 36 گیندوں پر 66 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ 6 چوکا اور 6 چھکا لگا۔ ٹریوس ہیڈ بھی 30 گیندوں پر 51 رن بناکرآؤٹ نہیں ہوئے۔ اس دوران 10 چوکا لگا۔ سیریز کا آخری مقابلہ 22 مارچ کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔

 ونڈے میں محض 66 گیندوں پر ٹیم انڈیا کی یہ سب سے بڑی شکست ہے۔ آسٹریلیا نے 234 گیند باقی رہتے ہوئے میچ جیت لیا۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے 2009 میں 212 گیند باقی رہتے ہوئے ہندوستان کو شکست دی تھی۔ اوورآل ونڈے میں ہندوستان کو چھٹی بار 10 وکٹ سے شکست دی۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے 2-2 بار ہندوستان کو 10 وکٹ سے شکست دی ہے۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز نے بھی ایک ایک بار ایسا کیا ہے۔

گھر میں سب سے بڑی ہار

ہندوستان کی یہ گھر میں وکٹ کے لحاظ سے سب سے بڑی شکست ہے۔ اس سے پہلے 2005 میں ایڈن گارڈنس میں جنوبی افریقہ نے اور 2020 میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی۔ ٹیم انڈیا گھر میں 9 میچ بعد کوئی ونڈے مقابلہ ہاری ہے۔ سیریز کے دونوں ہی ونڈے میں ہندوستانی ٹاپ آرڈر کے بلے باز بری طرح ناکام رہے۔

کوہلی نے بنائے سب سے زیادہ 31 رن

اس سے پہلے مچیل اسٹارک کے 5 وکٹ حاصل کرکے ہندوستان کو 117 رنوں پر سمیٹ دیا۔ یہ اس کا ونڈے میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔ پہلے ونڈے میں تین وکٹ حاصل کرنے والے مچیل اسٹارک نے 53 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کئے۔ سین ایبا نے 23 رن دے کر 3 اور ناتھن ایلس نے 13 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کئے۔ ہندوستان کا کوئی بلے باز آسٹریلیا گیند بازوں کا سامنا نہیں کرسکا۔ وراٹ کوہلی نے 35 گیندوں میں 3 رن بنائے جبکہ اکشرپٹیل نے ناٹ آؤٹ 29 رنوں کی اننگ کھیلی، جس میں دو چھکے شامل ہیں۔

گل اور سوریہ کھاتہ تک نہیں کھول سکے

مچیل اسٹارک نے پہلے اسپیل میں 6 اوور میں 31 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے شبھمن گل (0)، روہت شرما (13)، سوریہ کمار یادو (0) اور کے ایل راہل (9) کو آؤٹ کیا۔ ہندوستانی ٹیم کی مسلسل دوسرے میچ میں شروعات خراب رہی اور پہلے 5 اوور میں اسٹارک نے قہر برپا کردیا۔ شبھمن گل کو پہلے اوور میں کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ کرنے کے بعد انہوں نے کوہلی اور روہت شرما کی شراکت کو بھی توڑا۔ روہت شرما کا کیچ پہلی سلپ میں اسٹیو اسمتھ نے لیا۔ اگلی گیند پر سوریہ ایل بی ڈبلیو ہوگئے، جو گزشتہ میچ میں بھی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read