کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی ایم پی نے عیتق احمد کا نام لے کر عمران پرتاپ گڑھی کی تنقید کی۔
امیش پال قتل سانحہ کے اہم ملزم سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور سابق رکن اسمبلی اشرف کو عدالت نے 7 دنوں کی پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔ پریاگ راج عدالت میں پیش کرنے کے بعد پولیس نے 14 دنوں کی ریمانڈ مانگی تھی، جس کے بعد عدالت نے 7 دنوں کی ریمانڈ دینے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ عتیق احمد کے وکیلوں نے پولیس کے مطالبہ کی مخالفت کرتے ہوئے تین دن کی ریمانڈ کی بات رکھی تھی۔
امیش پال قتل معاملے میں نامزد ملزم عتیق احمد اور اشرف کے خلاف قتل میں سازش کرنے کے الزام میں یوپی پولیس کو مناسب ثبوت ملے ہیں۔ اسی کی بنیاد پر پولیس نے عدالت سے 14 دنوں کی ریماںڈ مانگی تھی، لیکن عدالت نے عتیق احمد اور اشرف دونوں کو ہی 7 دنوں کی ریمانڈ پر بھیجا ہے۔
#WATCH प्रयागराज: उमेश पाल मर्डर मामले में गैंगस्टर अतीक अहमद को लेकर यूपी पुलिस मुख्य न्यायिक मजिस्ट्रेट (सीजेएम) के कोर्ट से रवाना हुई। pic.twitter.com/bz7WW2UPq4
— ANI_HindiNews (@AHindinews) April 13, 2023