اسدالدین اویسی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاج میں کالی پٹی باندھ کر نماز جمعہ ادا کی۔
آل انڈیا مجسل اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف کالی پٹی باندھ کر احتجاج کیا۔ انہوں نے اس سے پہلے ہندوستانی مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جب نمازجمعہ ادا کرنے جائیں تو اپنے ہاتھوں پر کالی پٹی باندھ کر جائیں تاکہ پہلگام میں لشکرطیبہ کے ذریعہ کئے گئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف پُرامن احتجاج کیا جاسکے۔ اویسی نے خود بھی حیدرآباد کے شاستری پورم پرانا شہر کی مسجد میں نمازجمعہ سے پہلے کالی پٹی باندھ کراحتجاج کیا۔
#WATCH | Hyderabad, Telangana: AIMIM Chief Asaduddin Owaisi donned a Black Band on the forearm and distributed black bands to the people before the Juma Namaz in Shastripuram mosque in condemnation of #PahalgamTerrorAttack pic.twitter.com/2GvKMRvBuA
— ANI (@ANI) April 25, 2025
اسدالدین اویسی نے مسلمانوں سے بڑی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پہلگام میں لشکرطیبہ کے دہشت گردوں نے 26 سے زیادہ ہمارے ہم وطنوں کی جان لے لی اورکئی لوگ زخمی ہیں۔ اپنی جان بچانے کے لئے لڑائی لڑرہے ہیں۔ اس دہشت گردانہ اوروحشیانہ جرم کے خلاف میری آپ تمام سے گزارش کی ہے کہ کل آپ سبھی کالی پٹی باندھ کرجمعہ کی نمازادا کریں تاکہ ہم دہشت گردوں کے پیغام دے سکیں کہ ہم ان کے اس وحشیانہ حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔
Juma Namaz ,please do wear Black band around your arms to protest the Terrorist act perpetrated by LET in Pahalgam against innocent Indians pic.twitter.com/B4sUywt58B
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) April 25, 2025
محبوبہ مفتی نے کی عوام سے یہ اپیل
پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ اورجموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روزکشمیرکے مذہبی لیڈران سے اپیل کی کہ وہ پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے متاثرین کے لئے دعائیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ پورے طبقہ کومتحد ہوکرمہلوکین کے لئے اورعلاقے میں امن وامان کے لئے دعائیں کرنی چاہئے۔
سری نگرجامع مسجد میں اجتماعی نمازادا کرنے کی اجازت
محبوبہ مفتی نے حریت کانفرنس کے صدر اورکشمیرکے سری نگرجامع مسجد کے امام میرواعظ عمرفاروق کویہاں افسران کے ذریعہ جامع مسجد میں اجتماعی نمازادا کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کا استقبال کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرکہا کہ اس گہرے مایوس کن حالات میں میرواعظ عمرفاروق کوجامع مسجد میں نمازکی قیادت کرنے کی اجازت دینا ایک بے حد ضروری اورقابل تحسین قدم ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


