Bharat Express DD Free Dish

Asaduddin Owaisi appeals to Muslims to wear black armbands during friday prayers: کالی پٹی باندھ کرادا کریں جمعہ کی نماز… کشمیرکے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں اظہاریکجہتی کے لئے اسدالدین اویسی نے کی بڑی اپیل

پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مسلمانوں سے بڑی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کل کالی پٹی باندھ کرجمعہ کی نماز ادا کریں تاکہ ہم دہشت گردوں کو پیغام دے سکیں کہ ہم ان کے اس بزدلانہ حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مسلمانوں سے بڑی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پہلگام میں لشکرطیبہ کے دہشت گردوں نے 26 سے زیادہ ہمارے ہم وطنوں کی جان لے لی اورکئی لوگ زخمی ہیں۔ اپنی جان بچانے کے لئے لڑائی لڑ رہے ہیں۔ اس دہشت گردانہ اور وحشیانہ جرم کے خلاف میری آپ تمام سے گزارش کی ہے کہ کل آپ سبھی کالی پٹی باندھ کرجمعہ کی نمازادا کریں تاکہ ہم دہشت گردوں کے پیغام دے سکیں کہ ہم ان کے اس وحشیانہ حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔

اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ ہم کبھی بھی ان دہشت گردوں کو اسلام کا سہارا لے کرمعصوم لوگوں کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں، اس لئے کل سب اپنے اپنے بازووں پرکالی پٹی باندھ کرجمعہ کی نمازپڑھیں۔ اس سے ہم یہ پیغام بھیجیں گے کہ ہم ہندوستانی غیرملکی طاقلتوں کو ہندوستان کے امن اوراتحاد کو کمزور کرنے نہیں دیں گے۔ اس حملے کی وجہ سے شرپسندوں کو ہمارے کشمیری بھائیوں کو نشانہ بنانے کا موقع مل گیا ہے۔ تمام ہندوستانیوں سے میں اپیل کرتا ہوں کہ وہ دشمن کی چال میں نہ پھنسیں۔

دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے، سب کو معلوم ہے: اویسی

پہلگام دہشت گردانہ حملہ سے متعلق اسدالدین اویسی نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ لشکر کے دہشت گردوں نے نام پوچھ کر، طبقہ پوچھ کر، مذہب پوچھ کرگولی مارا ہے۔ انہیں سزا ملنا ضروری ہے۔ دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے، یہ سب کو معلوم ہے۔ اصل میں ان کے اوپر جو بیٹھے ہیں، انہیں سزا ملنی چاہئے۔ جو ہمیشہ یہی چاہتے ہیں کہ نہ کبھی ہندوستان میں اور نہ کشمیر میں امن وامان رہے۔ ان کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read