نتیش کمار کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کی آج پٹنہ میں میٹنگ ہو رہی ہے۔
Opposition Meeting In Patna: سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن سے متعلق اپوزیشن سیاسی جماعتیں ایک بار پھر اکٹھا ہوتے ہوئے نظرآئیں گے۔ بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کی خواہش رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے لیڈران پٹنہ میں ایک میٹنگ کرنے والے ہیں۔ جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) نے 12 جون کو یہ میٹنگ بلائی ہے، جس میں 24 اپوزیشن جماعتوں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔ پارٹی کی قیادت نے پہلے ہی 18 سیاسی جماعتوں کے ساتھ منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا ہے، باقی جماعتوں سے کچھ دنوں میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ٹائمس ناؤ کے مطابق، جے ڈی یو لیڈر نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے درمیان لمبے وقت تک بات چیت ہوئی ہے۔ پٹنہ میں 12 جون کو ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں کم ازکم 24 سیاسی جماعتوں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔ جے ڈی یو 18 سیاسی جماعتوں سے تبادلہ خیال کرچکی ہے، باقی 6 جماعتوں سے بات چیت کچھ ہی دنوں میں ہو جائے گی۔
وزیراعظم عہدہ کے چہرے پر سوال؟
مساوی نظریات والی سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ نتیش کمار کی گزشتہ دور کی میٹنگوں کے نتائج پر سوال اٹھائے گئے ہیں، جس میں کہا کہ کیا وہ بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے طریقہ کار پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے قابل ہیں؟ وہیں اپوزیشن لیڈران سے ملاقات کے دوران نتیش کمار جہاں بھی گئے ہیں، وزیراعظم عہدے کے چہرے کا سوال بھی وہیں مرکوز ہے۔ حالانکہ سیٹ تقسیم کے فارمولے یا اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عہدے کا دعویدارکون ہوگا، جے ڈی یو کو اس کی پرواہ نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

