نمیبیا سے آئے ایک اور چیتے کی موت
کنو نیشنل پارک سے آج پھر ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ چیتا شوریہ کی یہاں موت ہوگئی ہے۔ کنو میں اب تک دس چیتوں کی موت ہوچکی ہے ، ان میں سات چیتے اوراس کے تین بچے شامل ہیں۔ لائین پروجیکٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ چیتا شوریہ کی آج سہ پہر تقریباً 3.15 بجے موت ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کا پتہ چل سکے گا۔
Today, on 16th January, 2024 around 3:17 PM, Namibian Cheetah Shaurya passed away…Cause of death can be ascertained after Post Mortem: Director Lion Project pic.twitter.com/ISc2AlCNcy
— ANI (@ANI) January 16, 2024
لائین پروجیکٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ چیتا شوریہ کی موت آج دوپہر 3.15 بجے کے قریب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چیتا شوریہ کی موت کی وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ صبح تقریباً 11 بجے مانیٹرنگ ٹیم نے چیتا شوریہ کو بے ہوشی کی حالت میں پایا۔ چیتا کو بچانے کی کوشش کی گئی لیکن چیتا شوریہ کی جان نہ بچائی جا سکی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ نمیبیا اور جنوبی افریقہ سے کونو نیشنل پارک میں 20 چیتے لائے گئے تھے۔ اب تک کنو کے 10 تیندوے مر چکے ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔