Madhya Pradesh News: نمیبیا سے آئے ایک اور چیتے کی موت،پوسٹ مارٹم کے بعد آئے گی چیتا شرویہ کے موت کی اصل وجہ
لائین پروجیکٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ چیتا شوریہ کی موت آج دوپہر 3.15 بجے کے قریب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چیتا شوریہ کی موت کی وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گی۔
India-Namibia friendship: پروجیکٹ چیتا “ہندوستان اور نمیبیا کے درمیان دوستی کی ایک نئی علامت” کے طور پر ابھرا ہے:ایس جئے شنکر
پروجیکٹ چیتا "ہندوستان اور نمیبیا کے درمیان دوستی کی ایک نئی علامت" کے طور پر ابھرا ہے۔ جے شنکر نے کہا کہ کہ کئی دہائیوں کی مشترکہ سیاسی جدوجہد، عصری دنیا کی تیاری کا چیلنج، ٹیکنالوجی کا وعدہ، مشترکہ ٹریننگ کا جوش اور مشترکہ تجربات ان چیزوں میں سے ہیں جو ہندوستان اور نمیبیا کو کئی طریقوں سے ایک دوسرے کے ساتھ باندھتے ہیں۔
Kuno National Park: کونو میں چیتوں کے خاندان میں اضافہ، نامیبیا سے لائی گئی مادہ چیتا سیایا نے چار بچوں کو دیا جنم
صرف دو دن پہلے، ایک پانچ سالہ مادہ نامیبیا کی چیتا ساشا مبینہ طور پر گردوں کے انفیکشن کی وجہ سے کونو نیشنل پارک میں انتقال کر گئی تھی۔ 'ساشا' ان آٹھ چیتوں میں شامل تھی جنہیں 17 ستمبر کو نامیبیا سے کونو نیشنل پارک منتقل کیا گیا تھا۔
Namibian Cheetah Sasha Died: کونو میں نمیبیا سے لائی گئی مادہ چیتا کی موت، ‘ساشا’ کے گردے میں تھا انفیکشن
وزارت جنگلات کے سینئر افسر نے بتایا کہ ساشا بیمار تھی۔ اسے بچانے کی کوشش کی گئی لیکن اس کے بعد بھی اسے بچایا نہ جا سکا۔ اہلکار نے بتایا کہ نمیبیا کے ماہرین بھی اس کام میں ہماری مدد کر رہے تھے لیکن وہ پہلے دن سے ہی کمزور تھی۔