Bharat Express DD Free Dish

UP CM Yogi Adityanath’s mother dies at 91: یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ ساوتری دیوی کا 91 سال کی عمر میں انتقال، آبائی گاؤں پنچور میں لی آخری سانس

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا خاندان اتراکھنڈ کے پاؤڑی گڑھوال ضلع کے پنچور گاؤں سے تعلق رکھتا ہے۔ ان کے خاندان میں کل سات بہن بھائی ہیں، جن میں چار بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ اپنے بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ان کے والد آنجہانی آنند سنگھ بشٹ محکمہ جنگلات میں فاریسٹ رینجر کے عہدے پر تعینات تھے۔ ان کا انتقال 20 اپریل 2020 کو ہوا تھا۔

نئی دہلی : اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خاندان سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ ان کی والدہ ساوتری دیوی کا 91 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے اتراکھنڈ کے پاؤڑی گڑھوال ضلع میں واقع اپنے آبائی گاؤں پنچور میں آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی اطلاع پاؤڑی کے ایس ایس پی سرویش کمار نے دی۔ وہیں، ضلع اطلاعاتی افسر یوگیش پوکھریال نے بھی اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔ والدہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پنچور گاؤں میں ساوتری دیوی کا انتقال

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ساوتری دیوی اپنے آبائی گاؤں پنچور میں ہی رہ رہی تھیں، جہاں 91 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔ پاؤڑی کے ایس ایس پی سرویش کمار نے بتایا کہ گاؤں میں ان کے انتقال کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد ڈاکٹر کو بھی موقع پر بلایا گیا تھا۔ ضلع اطلاعاتی افسر یوگیش پوکھریال نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ساوتری دیوی گھریلو خاتون تھیں اور طویل عرصے سے اپنے خاندان کے ساتھ آبائی گاؤں میں رہ رہی تھیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی طبیعت خراب رہنے کی خبریں بھی سامنے آتی رہی تھیں۔

سات بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں یوگی آدتیہ ناتھ

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا خاندان اتراکھنڈ کے پاؤڑی گڑھوال ضلع کے پنچور گاؤں سے تعلق رکھتا ہے۔ ان کے خاندان میں کل سات بہن بھائی ہیں، جن میں چار بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ اپنے بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ان کے والد آنجہانی آنند سنگھ بشٹ محکمہ جنگلات میں فاریسٹ رینجر کے عہدے پر تعینات تھے۔ ان کا انتقال 20 اپریل 2020 کو ہوا تھا۔ والد کے انتقال کے بعد بھی خاندان کا اپنے آبائی گاؤں سے تعلق برقرار رہا۔

اتراکھنڈ کے پنچور گاؤں سے ہے گہرا رشتہ

یوگی آدتیہ ناتھ کی پیدائش بھی اتراکھنڈ کے اسی علاقے میں ہوئی تھی۔ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بھی ان کا اپنے آبائی گاؤں اور خاندان سے تعلق برقرار رہا۔ ان کی والدہ ساوتری دیوی گاؤں میں ہی رہ کر سادہ زندگی گزار رہی تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے خاندان اور علاقے میں سوگ کا ماحول ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read