کولگام کے دیوسر میں انکاؤنٹر، گاؤں میں چھپے دو دہشت گرد، پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری
Anantnag Encounter News: جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں چل رہے انکاؤنٹرمیں سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے لشکرطیبہ کے دہشت گرد عزیرخان کو ہلاک کردیا ہے۔ کشمیراے ڈی جی پی وجے کمار نے بتایا کہ اننت ناگ میں دہشت گرد عزیرخان کو مارگرایا گیا۔ ایک لاش کو تلاش کیا جا رہا ہے، جو دہشت گردکی ہی ہوسکتی ہے۔ سرچ آپریشن ابھی جاری رہے گا، کیونکہ یہاں گولے موجود ہیں۔ اس آپریشن میں چارجوان بھی شہید ہوئے ہیں۔
موجودہ وقت میں اننت ناگ میں چل رہا انکاؤنٹر ختم ہوگیا ہے۔ ایسے میں اب سیکورٹی اہلکاروں نے اپنا فوکس سرچ آپریشن پرلگا دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں پردہشت گردوں سے منسلک چیزیں موجود ہوسکتی ہیں۔ اس آپریشن میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ جبکہ چار جوان شہید ہوئے ہیں۔ فوج ابھی تیسرے دہشت گرد کی تلاش بھی کر رہی ہے۔ فی الحال فوج نے اس پورے علاقے کو گھیرا ہوا ہے۔ جنگلات میں فوج کے جوان دہشت گردوں کے سامان کی تلاش میں مصروف ہیں۔
#WATCH | Anantnag: “The search operation will continue as many areas areas are still left…We would appeal to the public to not go there…We had the information about 2-3 terrorists. It’s possible that we find the third body somewhere that’s why we will complete the search… pic.twitter.com/XvexX56UAh
— ANI (@ANI) September 19, 2023
کچھ علاقوں میں جاری رہے گا سرچ آپریشن
اے ڈی جی پی وجے کمارنے اننت ناگ آپریشن سے متعلق منگل کو میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی سرچ آپریشن جاری رہنے والا ہے، کیونکہ کئی سارے علاقے بچے ہوئے ہیں۔ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان علاقوں میں نہیں جائیں۔ ہمارے پاس دو سے تین دہشت گردوں کی جانکاری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات کا امکان ہے کہ ہمیں تیسری لاش بھی کہیں مل جائے۔ اس وجہ سے ہی ہم سرچ آپریشن جاری رکھنے والے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔