Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah launches ₹1200 crore projects in Uttarakhand: امت شاہ اتراکھنڈ میں کیا 1200 کروڑ سے زیادہ کے منصوبوں کا کیا افتتاح، کانگریس پر لگایا اتراکھنڈ کے لوگوں پر تشدد کا الزام

اس دوران اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے وزیر داخلہ امت شاہ کا اعزاز کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کانگریس پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اتراکھنڈ کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر تشدد کا الزام لگایا۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے ساتھ ریاست میں1,271 کروڑ روپے کے متعدد سرکاری منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ’’جب اتراکھنڈ کے لوگ ریاست کے مطالبے کے لیے لڑ رہے تھے، تب کانگریس پارٹی نے اتراکھنڈ کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔‘‘

امت شاہ نے ریاست کی تشکیل کا سہرا بی جے پی اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو دیتے ہوئے کہا کہ ’’اتراکھنڈ بنانے کا کام بی جے پی لیڈر اور ہمارے اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے کیا تھا۔ تاہم بعد میں ریاستی ترقی کے ماہرین نے اس بات پر بحث شروع کی کہ چھوٹی ریاستوں کا خیال کامیاب ہوگا یا نہیں۔ آج میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ اٹل جی نے تین ریاستیں بنائی تھیں، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ۔ اور ان تینوں ریاستوں نے اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر آگے بڑھنا شروع کر دیا۔‘‘

اس دوران امت شاہ نے ریاست میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی روشنی ڈالی اور اعلان کیا کہ ’’آج یہاں 1,271 کروڑ روپے کے پانچ منصوبوں کا افتتاح اور 14 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔‘‘ اس دوران اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے وزیر داخلہ امت شاہ کا اعزاز کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں جب بھی اتراکھنڈ آتا ہوں، ایک نئی توانائی کے ساتھ آتا ہوں… جب 2023 میں گلوبل انویسٹرس سمٹ کا انعقاد ہوا تو سی ایم پی ایس دھامی نے ایک چٹ پر لکھا کہ 3.56 لاکھ کروڑ روپے کے ایم او یو آئے ہیں۔ میں نے پشکر دھامی سے کہا تھا کہ ایم او یو لانے میں کوئی بہادری نہیں ہے، اصل کامیابی انھیں زمینی سطح پر نافذ کرنا ہے۔ آج میں پشکر سنگھ دھامی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، کیوں کہ آج ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ایک زمینی حقیقت بن چکی ہے… ایک سادہ ریاست میں سرمایہ کاری لانا اور پہاڑی ریاست میں سرمایہ کاری کرنا پہاڑ پر چڑھنے سے زیادہ مشکل ہے۔‘‘

بھارت ایکپسریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read