Bharat Express DD Free Dish

Akhilesh Yadav raised questions on 2027 Census Notification: اکھلیش یادونے مردم شماری 2027 کے نوٹیفکیشن پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا- ذات پات کا کوئی کالم نہیں ہے، کیا وہ گنیں گے؟

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے مزید لکھا کہ آج بی جے پی پربھروسہ کرنے والے اپنے کو ٹھگا ہوا نہیں بلکہ بہت توہین محسوس کررہے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو۔ (فائل فوٹو)

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونے 2027 کی مجوزہ مردم شماری کے نوٹیفکیشن سے متعلق مرکزی حکومت اوربی جے پی پرحملہ بولا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے سوال اٹھایا کہ جب مردم شماری کے فارم میں ذات کا کالم ہی نہیں ہے تو پھر ذات پات کی مردم شماری کیسے ہوگی؟ انہوں نے اسے بی جے پی کا ”جملہ“ قراردیتے ہوئے کہا کہ ذات پات کی مردم شماری کرانا پی ڈی اے کے حقوق کے خلاف ایک منصوبہ بند سازش ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایکس پرپوسٹ کرکے لکھا- “مردم شماری کے نوٹیفکیشن میں ذات کا کالم تک نہیں ہے، گنیں گے کیا۔ ذات پات کی مردم شماری بھی بی جے پی کا جملہ ہے۔ بی جے پی کا سیدھا فارمولہ ہے، نہ گنتی ہوگی، نہ ریزرویشن کا تناسب پتہ چلے گا۔ ڈیموگرافکس حقوق دینے کی بنیاد ہوگی۔ ذات پات کی مردم شماری نہ کرنا پی ڈی اے برادری کے خلاف بی جے پی کی سازش ہے۔

بی جے پی پربھروسہ کرنے والوں کی ہورہی ہے توہین: اکھلیش یادو

بی جے پی پربھروسہ کرنے والے خود کوٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں بلکہ ان کی گہری بے عزتی بھی ہو رہی ہے۔ بی جے پی کے جوکارکنان اورلیڈراب تک ذات پات کی مردم شماری کرانے کا دعویٰ کر رہے تھے، اب وہ اپنے ہی سماج میں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔ وہ اب اپنے گلے سے بی جے پی کا پٹہ اورگھروں، دکانوں اورگاڑیوں سے بی جے پی کا جھنڈا اتارنے کے لئے مجبورہیں۔ پی ڈی اے کو اپنے وقار، ریزرویشن اورحقوق کے لئے خود لڑائی لڑنی پڑے گی۔

بی جے پی کا مطلب ’دھوکہ‘ لکھ دینا چاہئے: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے مزید لکھا- “اب جب مخالفت ہوگی تو’دھوکے بازبی جے پی‘ پھرکہے گی یہ ٹائپنگ کی غلطی ہوگئی۔ بی جے پی اب اتنی بری طرح بے نقاب ہوگئی ہے کہ سب کومعلوم ہے کہ اپنے غلط منصوبوں کے پردہ فاش ہونے کے بعد آگے کیا کرے گی۔ دراصل، یہ بی جے پی کی ہوشیاری نہیں، بلکہ بی جے پی کی بے شرمی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ڈکشنری میں ’’بی جے پی کا مطلب دھوکہ‘‘ لکھ دینا چاہئے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read