Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن کے نتائج سے پہلے بی جے پی پرسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوکا بڑا الزام، کہا- بی جے پی نے اپنے وزرا سے نازیبا الفاظ کہلوائے

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو نےکہا ہے کہ بیرون ممالک میں ہندوستان کو ترقی پذیرممالک سے باہرکرنے کے بعد شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بی جے پی پرسنگین الزام لگائے۔

بنگلہ دیش پراکھلیش یادو کا پہلا ردعمل آیا سامنے! بھارتی حکومت کو بھی دی نصیحت؟

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراوراترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بی جے پی پر متعدد سنگین الزام لگائے ہیں۔ دارالحکومت لکھنؤ واقع سماجوادی پارٹی کے دفترمیں ایک پریس کانفرنس کے دوران اکھلیش یادو نے الیکٹورل بانڈ سمیت کئی موضوع پرحکمراں جماعت کوگھیرا۔ یوپی کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ سماجی طورپربی جے پی نے ملک کا ماحول خراب کرایا ہے۔ پیپرلیک کروائے اورخواتین پر جرائم ہوئے۔ پسماندہ اوردلت طبقات سمیت قبائلیوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔ نوٹ بندی سے چھوٹے کاروباری برباد ہوئے۔ اکھلیش یادونے الزام لگایا کہ الیکٹورل بانڈجیسا گھوٹالہ ہوا اوربغیرجانچ کئے ویکسین لگوائی گئی۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے الزام لگایا کہ نوجوانوں کو بے روزگارکردیا۔ ذہنی طورپراپنے حامیوں کو بیماربنایا۔ فیملی کو فیملی سے لڑایا، نوکر شاہی میں لیٹرل انٹری کے بہانے لوگوں کو بھرا گیا۔ بیرون ممالک میں ہندوستان کوترقی یافتہ ممالک سے باہرکرنے کے بعد شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔