سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: آج سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اورقنوج سے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادونے پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی پرتنقید کی۔ اکھلیش یادونے کہا کہ بی جے پی جب سے 2024 کا لوک سبھا الیکشن اترپردیش میں ہاری ہے، تبھی سے وہ بے چین ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنی اس ہارسے بچنے کے لئے بی جے پی اسے ہارسے بچنے کے لئے ایس آئی آرکرارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے وسائل کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، کچھ نوئیڈا کی کمپنیاں اس کے لئے کام کررہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی جن بوتھوں پرہاری ہے، وہاں اس نے خاص تیاری کی ہے اورایسے بوتھ سے ایس آئی آر میں زیادہ سے زیادہ ووٹ وہ کاٹنا چاہتی ہے۔ ساتھ ہی اکھلیش یادونے یہ بھی کہا کہ ایس آئی آرایسے وقت میں لایا گیا ہے، جب سب سے زیادہ شادیاں ہیں۔ اس وجہ سے لوگ اپنا ایس آئی آرفارم نہیں بھرپائیں گے۔
#WATCH | Delhi: Samajwadi Party chief and MP Akhilesh Yadav arrives at the Parliament, ahead of the commencement of the Winter Session of Parliament today
The Winter Session of Parliament begins today and will continue till December 19, 2025 pic.twitter.com/7Wz8qYmit6
— ANI (@ANI) December 1, 2025
بی جے پی کررہی ہے ڈراما
اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی ڈراما کررہی ہے۔ انہوں نے میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کی جان جانا بھی ڈراما ہے کیا؟بی جے پی ایسا ڈراما کرتی ہے کہ پولیس سے مل کرووٹروں پرریوالورلگا دیتی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایس آئی آرکے دوران ہو رہی بی ایل اوزکی موت پرتشویش ظاہرہے۔
سماجوادی پارٹی کے لیڈران کو دے چکے ہیں پیغام
اکھلیش یادو نے بتایا کہ سماجوادی پارٹی نے یوپی اسمبلی الیکشن میں ٹکٹ کی خواہش رکھنے والوں کوواضح طورپراحکامات دیئے گئے ہیں کہ ایس آئی آرمعاملے میں محنت اورلگن سے کام کرنے والے لیڈران کوٹکٹ کے دوران ترجیح دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی کے کارکنان اورلیڈران اپنے اپنے حلقوں میں لوگوں کے ایس آئی آرفارم بھروانے میں مدد کررہے ہیں تاکہ کسی کا ووٹ نہ کاٹا جاسکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




