آپریشن سندور کے تحت بھارتی فوج نے پاکستان کے 9 دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے جس سے پاکستان بری طرح خوفزدہ ہو گیا۔ پاکستان کے فضائی دفاعی نظام کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ پیر کو دوسری بار جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت ہوئی۔
Talks between DGMOs (of India and Pakistan) were held at 5:00 PM, 12 May 2025. Issues related to continuing the commitment that both sides must not fire a single shot or initiate any aggressive and inimical action against each other were discussed. It was also agreed that both… pic.twitter.com/o2Oajr9v14
— ANI (@ANI) May 12, 2025
دونوں ممالک سرحد پر نہیں کریں گے فائرنگ
بھارتی فوج نے بھارت-پاکستان ڈی جی ایم او کے درمیان جنگ بندی پر ہونے والی بات چیت کی معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان 12 مئی کو شام 5 بجے بات چیت ہوئی۔ اس عزم کو جاری رکھنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ دونوں ممالک ایک گولی بھی نہیں چلائیں گے اور ایک دوسرے کے خلاف کسی جارحانہ کارروائی کا سہارا نہیں لیں گے۔ واضح رہے کہ یہ میٹنگ آج 12 بجے دن میں طے تھی لیکن اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔
بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایم او کی بات چیت کے دوران سرحد پر فائرنگ نہ کرنے کا معاہدہ طے پایا۔ اب دونوں ملک سرحد پر فائرنگ نہیں کریں گے۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک سرحدوں اور آگے کے علاقوں سے فوجیوں کی تعداد میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات پر غور کریں گے۔
پہلگام حملے کا ہندوستان نے دیا جواب
واضح رہے کہ 10 مئی کی شام کو ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پردستخط ہوئے، جس کے بعد دونوں ممالک نے امن برقراررکھنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، تین گھنٹے کے اندر، پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اورکئی ہندوستانی شہروں پرڈرون حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔ ہندوستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرون کومارگرایا ۔پہلگام حملے کے بعد پاکستان جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں مسلسل فائرنگ کر رہا ہے جس کا ہندوستانی فوج منہ توڑجواب دے رہی ہے۔ 7 سے 10 مئی کے درمیان پاکستان نے کئی ہندوستانی فوجی اڈوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی، لیکن ایک بھی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔ وہیں ہندوستان نے پڑوسی ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
پاکستان کو پہنچا کافی نقصان
قابل ذکرہے کہ ہندوستان نے 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26 شہریوں کی ہلاکت کے جوابی کارروائی کے طور پر’آپریشن سندور‘ شروع کیا تھا۔ اس کے تحت پاکستان اورپاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کوکامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ ہندوستانی فوج نے کہا کہ ان حملوں میں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرحملہ کیا گیا تھا۔ پاکستانی فوج اورشہریوں کو کسی طرح سے نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
