آچاریہ پرمود کرشنم۔ (فائل فوٹو)
آچاریہ پرمود کرشنم نے ایک بار پھر کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک ایمرجنسی 1975 میں لگائی گئی تھی، لیکن کانگریس پارٹی کے اندر تو آج تک ایک داخلی ایمرجنسی نافذ ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہی وجہ ہے کہ پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے کسی رکن نے بھی گزشتہ 10 برسوں میں کسی نے بھی ایک ایک لفظ بولنے کی ہمت نہیں کی ہے۔
آچاریہ پرمود کرشنم کا یہ بیان 25 جون 1975 کی ایمرجنسی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر سامنے آیا ہے، جسے بھارتیہ جنتا پارٹی نے ’’یومِ قتلِ آئین‘‘ قرار دیا ہے۔ وہیں اپوزیشن پارٹیوں نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت میں ایک غیراعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے اور یہ صورت حال اب تک برقرار ہے۔
کانگریس میں اب بھی کھرگے نہیں، راہل گاندھی کے ’نوکر‘ لیتے ہیں فیصلے: آچاریہ پرمود کرشنم
اپوزیشن کے اسی بیانیے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی 50 سال پہلے کی بات کر رہے ہیں، لیکن میں تو آج کی کانگریس کی بات کر رہا ہوں۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی میں کسی میں بھی کھل کر بات کرنے کی ہمت نہیں ہے۔‘‘ انھوں نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ ’’کھرگے جی نے خود ہی پارٹی میں اپنی شناخت مٹا دی ہے۔ آج کانگریس میں فیصلے نہ کھرگے لیتے ہیں اور نہ ہی سینئر لیڈرز، بلکہ راہل گاندھی کے ’نوکر‘ فیصلے لیتے ہیں۔‘‘
#WATCH | Former Congress leader Acharya Pramod Krishnam says, “The Emergency, which was enforced 50 years ago at the time of Indira Gandhi, was lifted in 1977. But the Emergency within Congress is still in effect. Ask the people in CWC whether they have been able to speak during… pic.twitter.com/wYCH1uGNqP
— ANI (@ANI) June 27, 2025
آچاریہ پرمود کرشنم نے کانگریس پارٹی کی موجودہ حالت اور ششی تھرور کے حوالے سے کانگریس کے رویے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس میں بہت سے پرندے ہیں جو اڑنا چاہتے ہیں، لیکن انھیں اڑنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ کھرگے آج اپنی شناخت اور وجود کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔‘‘۔ واضح رہے کہ کانگریس لیڈر ششی تھرور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ’’پرندے‘‘ کے حوالے سے ایک پوسٹ کی تھی، جس نے کانگریس میں اندرونی تنازعے کو جنم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ششی تھرور نے کہا ’’پرندوں کو اڑنے کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں‘‘ تو کانگریس نے کی تنبیہ
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


