رکن پارلیمنٹ ششی تھرور۔ (فائل فوٹو)
کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور اور پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان رسہ کشی تیزی سے ظاہر ہوتی جا رہی ہے۔ دریں اثنا تھرور اور کانگریس لیڈران کے درمیان سوشل میڈیا پوسٹس اور ذو معنی تبصروں کی جنگ بھی شدت اختیار کرتی نظر آ رہی ہے۔ اس سلسلے میں حالیہ پیش رفت ششی تھرور اور کانگریس ایم پی مانیکم ٹیگور کی پوسٹس ہیں۔
کانگریس لیڈر اور ایم پی ششی تھرور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بغیر کسی تبصرے کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ایک پرندے کے اوپر لکھا ہوا ہے کہ ’’اڑنے کے لیے اجازت مت مانگو۔ تمھارے پاس پر ہیں اور آسمان کسی کا نہیں ہے۔‘‘ حالاں کہ ششی تھرور نے اس کے ساتھ کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، لیکن ان کی اس پوسٹ کو کانگریس کے ساتھ ان کی ان بن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) June 25, 2025
کانگریس لیڈر مانیکم ٹیگور نے دیا جواب
وہیں کانگریس لیڈر اور ایم پی مانیکم ٹیگور نے اس کے بعد درندہ پرندوں پر مشتمل ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اڑنے کے لیے اجازت مت مانگو۔ پرندوں کو اڑنے کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن آج کے دور میں ایک آزاد پرندے کو بھی آسمان پر نظر رکھنی چاہیے، جہاں ہاکس، گدھ اور عقاب ہمیشہ شکار کی تاک میں رہتے ہیں۔ آزادی مکمل طور پر آزاد ہونا نہیں ہے، خاص طور پر جب شکاری پرندے حب الوطنی کے لبادہ اوڑھے ہوئے ہوں۔‘‘
Don’t ask permission to fly. Birds don’t need clearance to rise…
But in today even a free bird must watch the skies—hawks, vultures, and ‘eagles’ are always hunting.
Freedom isn’t free, especially when the predators wear patriotism as feathers. 🦅🕊️ #DemocracyInDanger… pic.twitter.com/k4bNe8kwhR— Manickam Tagore .B🇮🇳மாணிக்கம் தாகூர்.ப (@manickamtagore) June 26, 2025
حالاں کہ کانگریس لیڈر مانیکم ٹیگور نے ششی تھرور کا نام نہیں لیا ہے، تاہم ان کی یہ پوسٹ واضح طور پر ششی تھرور کے جواب میں معلوم ہوتی ہے اور انھیں متنبہ کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ واضح رہے کہ مودی حکومت کی تھرور کے ذریعے بار بار تعریف، خاص طور پر آپریشن سندور کے حوالے سے، کانگریس کو پسند نہیں آ رہی ہے۔ صورت حال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ششی تھرور کا نام لیے بغیر ان کی وفاداری پر سوال اٹھائے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


