Bharat Express DD Free Dish

Satyendar Jain Arrested: عام آدمی پارٹی کے لیڈر ستیندر جین گرفتار، اے سی بی کی بڑی کارروائی

اے سی بی نے سابق سی ای اودہلی جل بورڈ ادت پرکاش رائے (آئی اے ایس)، سابق کنٹریکٹ کنسلٹنٹ، دہلی جل بورڈ انکت شریواستو، پروپرائٹر ایم/ایس انٹرپرائزز ناگیندر یادو، مالک ایم/ایس یوروٹیک انوائرنمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ راجا کمارکّرا اور پروپرائٹر ایم/ایس کریٹرپنکج ورما کو بھی گرفتارکیا۔ 11 مئی 2024 کو پروینشن آف کرپشن ایکٹ اورآئی پی سی کی دفعات میں درج کیا گیا تھا۔

ستیندرجین

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سینئرلیڈراوردہلی حکومت کے سابق وزیرستیندرجین کواینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی) نے گرفتارکرلیا۔ دہلی جل بورڈ کے ایس ٹی پی ٹینڈرمیں گھوٹالے کے الزام میں سابق وزیرسمیت 6 افراد کومنگل (18 اگست) کوگرفتارکیا ہے۔ اے سی بی نے سابق سی ای اودہلی جل بورڈ ادت پرکاش رائے (آئی اے ایس)، سابق کنٹریکٹ کنسلٹنٹ، دہلی جل بورڈ انکت شریواستو، پروپرائٹرایم/ایس انٹرپرائززناگیندر یادو، مالک ایم/ایس یوروٹیک انوائرنمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ راجا کمارکّرا اورپروپرائٹر ایم/ایس کریٹرپنکج ورما کو بھی گرفتارکیا۔ 11 مئی 2024 کوپروینشن آف کرپشن ایکٹ اورآئی پی سی کی دفعات میں درج کیا گیا تھا۔

عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پرکی تنقید

عام آدمی پارٹی کے نیشنل میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا نے کہا کہ اب اورکتنے ثبوت چاہئے کہ بی جے پی کو عام آدمی پارٹی سے ڈرلگتا ہے۔ جس جل بورڈ ٹینڈرکا حوالہ دے رہے ہیں، اس وقت ستیندرجین جیل میں تھے۔ جیل سے کیسے ذمہ دارہوگئے؟ اصلی وجہ یہ ہے کہ ستیندرجین پنجاب کے معاون انچارج ہیں اورپنجاب میں الیکشن آرہا ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

یہ شکایت ویجیلنس ڈائریکٹوریٹ نے درج کرائی تھی۔ الزام یہ ہے کہ دہلی جل بورڈ کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کواپ گریڈ کرنے کے ٹینڈرمیں بڑے پیمانے پربے ضابطگیاں، ٹینڈرکی شرائط میں ہیرا پھیری اورمجرمانہ سازش کی گئی۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ٹینڈرمیں جان بوجھ کرتکنیکی شرائط شامل کی گئیں جس سے ایک کمپنی، ایم/ایس یوروٹیکEnvironment Private Limited کو فائدہ پہنچا، اس طرح مقابلہ ختم ہوگیا۔ ایک مجوزہ پائلٹ مطالعہ نہیں کیا گیا تھا، ٹیکنالوجی اورمیڈیا سے متعلق پابندیاں عائد کی گئی تھیں، اورعلاج شدہ پانی کے لیے ضروری پیرامیٹرز کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

پیسے کا لین دین

میڈیا کی خبر کے مطابق، مالی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ کمیشن اوررشوت کی رقم ایم/ایس سرجنہاراورایم/ایس این انٹرپرائززکے ذریعہ منتقل کی گئی۔ یوروٹیک سے وابستہ کمپنیوں سے ناگیندریادو کی فرم میں کافی رقم آئی۔ یہ الزام ہے کہ کل 1.52 کروڑروپئے کی رشوت اے این انٹرپرائززکے ذریعہ سابق سی ای اوادت پرکاش رائے اوران کے رشتہ داروں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی گئی۔ یہ رقم مبینہ طورپرجائیداد کی خریداری کے لئے استعمال کی گئی۔

پوچھ گچھ کے بعد سبھی 6 ملزمین گرفتار

اے سی بی نے 18 اگست 2026 کو سبھی 6 ملزمین سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتارکرلیا۔ فی الحال پورے منی ٹریل اورجرم سے منسلک اثاثوں کی تحقیقات فی الحال جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس گھپلے سے سرکاری خزانے کوخاصا نقصان پہنچا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔