Bharat Express DD Free Dish

Anti Corruption Bureau

اے سی بی نے سابق سی ای اودہلی جل بورڈ ادت پرکاش رائے (آئی اے ایس)، سابق کنٹریکٹ کنسلٹنٹ، دہلی جل بورڈ انکت شریواستو، پروپرائٹر ایم/ایس انٹرپرائزز ناگیندر یادو، مالک ایم/ایس یوروٹیک انوائرنمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ راجا کمارکّرا اور پروپرائٹر ایم/ایس کریٹرپنکج ورما کو بھی گرفتارکیا۔ 11 مئی 2024 کو پروینشن آف کرپشن ایکٹ اورآئی پی سی کی دفعات میں درج کیا گیا تھا۔

ایودھیا میں رام مندر کے چندے کی مبینہ چوری کا معاملہ مسلسل گرماتا جا رہا ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اس کیس کے ملزمان کی وکالت یا ان کا مقدمہ لڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت بھاگیرتھ چودھری نے اپنی ہی وزارت سے اپنے کھیرے کے کھیت کے لیے تقریباً 99 لاکھ روپے کی سبسڈی لے لی، اس  معاملے نے راجستھان کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور حزبِ اختلاف لیڈر ٹیکارام جولی نے اسے مفادات کے ٹکراؤ اور کسانوں کے حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سی جی پی ایس سی (چھتیس گڑھ پبلک سروس کمیشن) بھرتی گھوٹالے کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھلائی میں سابق سیکریٹری جے کے دھرو اور رائے پور میں سابق امتحان کنٹرولر آرتی واسنک کے رہائش گاہوں پر علی الصبح چھاپے مارے۔

حکام کے مطابق کاجل مینا ضلع کرولی کے نادوتی سب ڈویژن میں بطور ایس ڈی ایم تعینات تھیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ رشوت کی رقم اپنے ریڈر دنیش کمار سینی اور سینئر اسسٹنٹ پروین دھاکڑ کے ذریعے وصول کر رہی تھیں۔ اے سی بی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد اس پورے معاملے کی نگرانی کی اور منصوبہ بندی کے تحت کارروائی انجام دی۔

سنبھل میں ایک معذور شخص سے پی ایم آواس کے نام پر رشوت لے کر جعلی رپورٹ کے ذریعے اسے نااہل قرار دے دیا گیا۔ شکایت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی کا ویڈیو وائرل ہو گیا ہے، جس کے بعد اب سخت جانچ کی مانگ تیز ہو گئی ہے۔

جھارکھنڈ میں 300 کروڑ روپے سے زائد کے زمین حصول (لینڈ ایکوزیشن) اور رنگ روڈ بدعنوانی  معاملےمیں اے سی بی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 17 افسران کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی دھنباد، رانچی سمیت کئی اضلاع میں بیک وقت چھاپے مار کر انجام دی گئی۔ یہ معاملہ معاوضے کی رقم میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں سے جڑا ہوا ہے۔

ہریانہ کے محنت و روزگار کے وزیر انل وج نے محکمۂ محنت میں سامنے آئے ایک بڑے گھوٹالے کی پرتیں کھولی ہیں، جسے انہوں نے ’’ورک سلِپ گھوٹالا‘‘ قرار دیا ہے۔

اتر پردیش کے بلرام پور میں بچوں کے مڈ ڈے میل پروگرام میں ایک بڑی بدعنوانی سامنے آئی ہے۔ 11 کروڑ روپے کے اس بڑے گھوٹالے میں دو اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دہلی فارمیسی کاؤنسل میں 4928 فارمسسٹ رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 70 فیصد فارماسسٹ کے فرضی ہونے کا امکان، اطلاع کے مطابق اس اسکینڈل کے تحت جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ہزاروں فارماسسٹوں کو غیر قانونی طور پر رجسٹر کیا گیا۔