Bharat Express

Maharashtra: مہاراشٹر کے بھیونڈی میں 2 منزلہ عمارت منہدم، 3 ہلاک، 11 زخمی

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے ہلاک  ہونے والوں کو کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کااعلان کیا ہے جب کہ زخمیوں کے علاج کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی

مہاراشٹر کے بھیونڈی میں 2 منزلہ عمارت منہدم، 3 ہلاک، 11 زخمی

Maharashtra: مہاراشٹر میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ بھیونڈی میں ایک خستہ حال دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ عمارت کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں ہلاک جب کہ 11 افراد زخمی ہوئے  ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس حادثہ میں کئی لوگوں کے پھنسے ہونے ہوئے ہیں۔حادثہ کی  اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ڈیزاسٹر سمیت پولیس ٹیم موقع کی طرف روانہ ہوگئی۔


شنڈے نے حادثہ کےموقع کا دورہ کیا

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے ہلاک  ہونے والوں کو کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کااعلان کیا ہے جب کہ زخمیوں کے علاج کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ شنڈے نے رات کو جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ایک سرکاری ریلیزکے مطابق، وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تلاش اور بچاؤ آپریشن میں شامل تمام ایجنسیوں کے درمیان مناسب تال میل کو یقینی بنائیں۔

کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ

مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے بھیونڈی میں منہدم ہونے والی عمارت میں ایک گودام بنایا گیا تھا، جس نے کمپلیکس میں رہنے والے اورکام کرنے والے بہت سے لوگوں کو پھنسایا تھا۔ علاقائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے سربراہ اویناش ساونت نے کہا کہ بچاؤ اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں کیونکہ بہت سے لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس عمارت کا ڈھانچہ رہائشی تھا یا کمرشل۔ نچلی منزل میں مزدور کام کر رہے تھے۔ ان میں سے کچھ کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ جائے وقوعہ پر ایمبولینسیں موجود ہے۔

اویناش ساونت، تھانے میونسپل کارپوریشن کے علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ

ساونت نے بتایا کہ وردھمان کمپاؤنڈ میں گراؤنڈ پلس دو منزلہ عمارت تقریباً 1.45 بجے گر گئی۔ چار افراد کا ایک خاندان بالائی منزل پر رہتا تھا، جب کہ مزدور گراؤنڈ فلور پر کام کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھیونڈی، تھانے اور دیگر قریبی علاقوں سے فائر ٹینڈر تلاش اور بچاؤ آپریشن کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔

  -بھارت ایکسپریس