اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن۔
تل ابیب: امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی تین بڑی ایٹمی تنصیبات فورڈو، نطنز اور اصفہان پر حملہ کر کے انہیں تباہ کر دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک سے اپنے خطاب میں مکمل اپ ڈیٹ دیا۔ اس فضائی حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے امریکہ کو اپنا قریبی دوست قرار دیا۔
عبرانی زبان میں جاری ایک ویڈیو بیان میں، اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے جو کچھ شروع کیا اسے امریکہ نے ختم کیا۔
بنجمن نتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے تنازع کے آغاز سے ہی ایران کی ’جوہری تنصیبات‘ کو تباہ کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیب کے خلاف کام مکمل کر لیا ہے، جس کا آغاز ’آئی ڈی ایف‘ نے 13 جون کو کیا تھا۔
نیتن یاہو نے کہا، ’’آپریشن کے آغاز میں، میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیب کو کسی نہ کسی طرح تباہ کر دیا جائے گا، یہ وعدہ پورا ہو گیا ہے۔‘‘
اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات بھی بتائیں۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے امریکی آپریشن ختم ہونے کے فوراً بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دینے کے لیے فون کیا۔ یہ بہت گرمجوشی اور جذباتی گفتگو تھی۔‘‘
نتن یاہو نے مزید کہا، ’’انہوں نے (ٹرمپ) مجھے مبارکباد دی، انہوں نے ہماری فوج کو مبارکباد دی اور انہوں نے ہمارے لوگوں کو مبارکباد دی۔ صدر ٹرمپ عزم کے ساتھ آزاد دنیا کی قیادت کر رہے ہیں۔ وہ اسرائیل کے بہت اچھے دوست ہیں، ایسا دوست جیسا کوئی دوسرا نہیں۔‘‘
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایران پر فضائی حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کا مقصد ایران کی ’جوہری افزودگی کی صلاحیت‘ کو تباہ کرنا تھا۔ ٹرمپ نے ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یا تو امن ہو گا یا سانحہ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بہت سے اہداف باقی ہیں۔ اگر امن جلد نہ ہوا تو امریکہ دوسرے اہداف پر مزید درست حملے کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران کو اب تنازع ختم کرنے پر رضامند ہونا چاہیے۔ ایران پر امریکی حملہ بھارتی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 4.30 بجے ہوا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



