سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ
بھارت ایکسپریس /ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا کہ انہیں ٹویٹر پر واپس آنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے یہاں تک کہ عوام میں کچھ لوگوں نے سابق امریکی صدر کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بحال کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔ امریکی صدر، جن پر سوشل میڈیا سروس سے پابندی لگا دی گئی تھی کیونکہ ان پر ٹویٹر کے زریعے لوگوں میں تشدد بھڑکانےکا الزام تھا ۔ ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی طرف سے منعقد کیے گئے ایک سروے میں۔ 15 ملین سے کچھ زیادہ ٹویٹر صارفین نے رائے شماری میں 51.8 فیصد ووٹنگ کے ساتھ بحالی کے حق میں ووٹ دیا۔
ایلون مسک نے ٹویٹ کیا ہے ” لوگ بول چکے ہیں۔ ٹرمپ کو بحال کیا جائے گا،”