Bharat Express DD Free Dish

US-Iran War News: ایران کے ضبط شدہ فنڈ سے 25 فیصد جاری کرنے کے لئے تیار ہے امریکہ، تیل پابندیوں میں بھی ملے گی چھوٹ، ڈونلڈ ٹرمپ کے رخ میں بڑی تبدیلی

وہیں، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو پھر بڑی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگرایران نے جلد ہی نیوکلیئرمعاہدہ پربہترتجویزنہیں دی تو امریکہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑا حملہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گھڑی چل رہی ہے اورایران کے پاس زیادہ وقت نہیں بچا ہے۔ انہوں نے امریکی میڈیا ایکسیو سے بات چیت میں کہا کہ امریکہ ابھی بھی جنگ ختم کرنے کے لئے معاہدہ چاہتا ہے۔

ایران اورامریکہ کے درمیان جنگ بندی (سیزفائر) ہونے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان پوری رضا مندی اب تک نہیں بن پائی ہے۔ ایران کی طرف سے بھیجی گئی تجویز کو وہائٹ ہاوس نے خارج کردیا ہے، جس میں اس کے جوہری پروگرام اورپابندیوں میں نرمی جیسے اہم معاملات شامل تھے۔ حالانکہ ایک سینئرایرانی افسرنے خبررساں ادارے رائٹرز کوبتایا کہ امریکہ نے ایران کے نیوکلیئرپروگرام اور پابندیوں میں جزوی ریلیف سے متعلق محدود لچیلا رخ دکھایا ہے۔

امریکہ کے رویے میں آئی نرمی

رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن اس بات پرتیار ہوا ہے کہ وہ ایران کے فیریز کئے گئے فنڈ کا تقریباً 25 فیصد جاری کرسکتا ہے۔ تاہم تہران اپنے مطالبات پرقائم ہے اور وہ اپنی جائیداد پرمکمل اختیارکے ساتھ ساتھ سبھی پابندیوں میں بڑی چھوٹ چاہتا ہے۔ یعنی واضح ہے کہ بات چیت جاری ہے، لیکن دونوں فریق کے رخ میں ابھی بھی بڑا فرق بنا ہوا ہے، جس سے مستقل ل فی الحال دورنظرآرہا ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق، ایران اورامریکہ کے درمیان اختلاف اب بھی حل نہیں ہوپائے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ ابھی بھی غیرحقیقی مطالبات کررہا ہے۔

ایران اپنے ضد پرقائم

رپورٹ کے مطابق، ایران تنازعہ کا خاتمہ، اپنے ضبط کئے گئے اثاثوں کی مکمل واپسی اورامریکی فوجی کارروائی کے لیے معاوضے کے اپنے مطالبات پرقائم ہے۔ اس کے ساتھ ہی تہران نے واضح طورپرکسی بھی جنگ کے خاتمے کے معاہدے کوجوہری وعدوں سے جوڑنے سے انکارکردیا ہے اورامریکی جوہری مطالبات کو “سیاسی بہانہ” قراردے کرمسترد کردیا ہے۔ اس سے واضح طورپرظاہرہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کے باوجود بنیادی مسائل پراتفاق رائے برقرارہے۔ حالانکہ ابھی بات بنتی ہوئی نظرنہیں آرہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دی بڑی دھمکی

وہیں، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کوپھربڑی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگرایران نے جلد ہی نیوکلیئرمعاہدہ پربہترتجویزنہیں دی توامریکہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑا حملہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گھڑی چل رہی ہے اورایران کے پاس زیادہ وقت نہیں بچا ہے۔ انہوں نے امریکی میڈیا ایکسیو سے بات چیت میں کہا کہ امریکہ ابھی بھی جنگ ختم کرنے کے لئے معاہدہ چاہتا ہے۔ تاہم ایران اب تک امریکہ کے مطالبات کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ٹرمپ کو امید ہے کہ ایران نئی تجویزدے گا اوروہ پہلے کی تجویزسے بہترہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ایران نے جلدی فیصلہ نہیں لیا تواس کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔ حالانکہ انہوں نے بات چیت کے لئے کوئی طے وقت نہیں بتائی۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگی پروگرام سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بنی ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read