ڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کو کھلی دھمکی، کہا- 20 جنوری 2025 تک یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ہو گی تباہی
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے متبادل کرنسی لانے پر 100فیصد ٹیکس عائد کیے جانے سے خبر دار کردیاہے اور ایک طرح سے دھمکی بھی دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معاشی اعتبار سے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ممالک پر مشتمل گروپ برکس کو تنبیہ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ ان ممالک کا اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ زیر غور ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ خیال کہ برکس ممالک ڈالر سے دور ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ ہم کھڑے ہیں اور دیکھتے ہیں۔انہوں نے لکھا: ہمیں اس عزم کی ضرورت ہے کہ وہ نہ تو کوئی نئی برکس کرنسی بنائیں گے، نہ ہی طاقتور امریکی ڈالر کی جگہ کسی دوسری کرنسی کو واپس کریں گے یا پھر انہیں 100 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ اس سال اکتوبر میں برکس ممالک روسی شہر کازان میں ایک اجلاس کے دوران اپنی الگ کرنسی یٹرو یوآن متعارف کروانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔
The idea that the BRICS Countries are trying to move away from the Dollar while we stand by and watch is OVER. We require a commitment from these Countries that they will neither create a new BRICS Currency, nor back any other Currency to replace the mighty U.S. Dollar or, they…
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 30, 2024
خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق برکس ممالک کا اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ زیر غور ہے ۔واضح رہے کہ برکس برازیل،روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے ۔ رواں برس برکس میں عرب امارات،ایران،مصر اور ایتھوپیا نے بھی شمولیت اختیار کی ہے،اب ایسے میں امریکی نومنتخب صدر کے بیان پر برکس کا کیا ردعمل ہوتا ہے وہ دیکھنے والا ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔