امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے الٹی میٹم کے بعد الٹی میٹم دیے جا رہے ہیں۔ حالانکہ، ایران نے بارہا کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس کے اتحادیوں کے لیے مکمل طور پر کھلا ہے۔ ادھر امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کو پیر تک کا وقت دیا ہے۔ حالانکہ، ایران نے اس بات کو پھر سے دہرایا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلا ہے۔
امریکہ کی سخت وارننگ
ایران کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز کومنگل تک نہ کھولا تو ان کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا جس سے وہاں جہنم جیسی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، ’’منگل کے روز ایران میں ’پاور پلانٹ‘ اور ’برج ڈے‘ کے نام سے جانا جائے گا، یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد دن ہوگا۔ احمقوں، اس آبی گزرگاہ (آبنائے ہرمز) کو فوری طور پر کھولو، یا جہنم جیسی حالت کے لیے تیار رہو- بس دیکھتے جاؤ! خدا توفیق دے۔‘‘
ایران کا دو ٹوک جواب
ٹرمپ کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے فن لینڈ میں ایرانی سفارتخانے نے لکھا، ’’آبنائے ہرمز کھلا ہے، لیکن اگر دشمنی بڑھی تو اس سے گزرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ ایسے حساس معاملات پر عوامی بیانات دینے سے پہلے، نئے تعینات ہونے والے فوجی جرنیلوں کی اپ ڈیٹس پر بھروسہ نہ کرنا اور الگ الگ اپ ڈیٹ دینا دانشمندی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، آپ کی حالیہ پوسٹ کے لہجے اور زبان سے پتہ چلتا ہے کہ اسے کسی نو سکھیوں نے ہینڈل کیا ہوگا یا سوشل میڈیا کے صحیح طریقے یا آداب کے بارے میں پتہ نہیں ہے۔‘‘
ممکنہ فوجی کارروائی کا اشارہ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ اگر تہران امریکی مطالبات پر عمل نہیں کرتا تو ایرانی انفراسٹرکچر پر بڑے پیمانے پر حملے ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے طے شدہ ٹائم لائن کے اندر کام نہیں کیا تو اسے پاور پلانٹس اور پلوں سمیت اہم اثاثوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا، ’’اگر وہ منگل کی شام تک کام نہیں کرتے ہیں، تو ان کے پاس کوئی پاور پلانٹ نہیں بچے گا اور نہ ہی کوئی پل کھڑا ہوگا۔ ایران پورے ملک کے ہر پاور پلانٹ اور ہر دوسرے پلانٹ کو کھو سکتا ہے۔‘‘ یہ ممکنہ حملوں کے پیمانے کو ظاہر کرتا ہے۔
مذاکرات کی گنجائش برقرار
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ سخت مؤقف کے باوجود ایران کے لیڈر اب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا ، ’’ہم نے اسے قابو میں کر لیا ہے، سچ میں قابو میں ہے۔‘‘اس کے ساتھ ہی، ٹرمپ نے اشارہ کیا کہ اگر ایران جواب نہیں دیتا ہے تو امریکہ فوجی کارروائی بڑھانے کے لیے تیاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


