Bharat Express

Hamas Israel War: غزہ شہر کے al-Ahli Arab Hospital میں ایک ہزار سے زائد معصوم بچوں اور خواتین کاخون رائیگاں نہیں جاے گا

غزہ شہر کے العہلی عرب اسپتال میں ایک ہزار سے زائد خواتین اور معصوم بچوں کے قتل عام کے بعد ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے لوگوں سے عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے

غزہ شہر کے al-Ahli Arab Hospital میں ایک ہزار سے زائد معصوم بچوں اور خواتین کاخون رائیگاں نہیں جاے گا

Hamas Israel War: اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ روز بروز خطرناک شکلیں اختیار کررہی ہے۔ آج جنگ کا  12ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔اس جنگ میں اسرائیل کی وحشیانہ بم باری سے عورتیں  معصوم بچے شہید ہورہے ہیں ۔ مسلم ممالک کی بے حسی کا اب ہم رونا نہیں روئیں گے۔غزہ میں اسپتال میں ہونے والے بم دھماکے سے فلسطین میں ہلاکتوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔ اس وجہ سے غزہ کی پٹی میں کل 3500 افراد ہلاک اور 12000 زخمی ہوئے ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق اس جنگ میں اب تک 1400 اسرائیلی ہلاک اور 4399 زخمی ہو چکے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حماس گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کل رات تقریباً ساڑھے دس بجے الاہلی اسپتال پر فضائی حملہ کیا، جس میں 500 افراد ہلاک ہوئے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے  کیا فون

پس از جنایت هولناک رژیم صهیونیستی در بمباران و قتل‌عام بیش از هزار نفر از زنان و کودکان بی‌گناه در بیمارستان #المعمدانی زمان برای اتحاد جهانی بشریت علیه این رژیم جعلی منفورتر از داعش و ماشین کشتارش فرارسیده است.
!Time is OVER

غزہ شہر کے العہلی عرب اسپتال(al-Ahli Arab Hospital) میں ایک ہزار سے زائد خواتین اور معصوم بچوں کے قتل عام کے بعد ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے لوگوں سے عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔انھوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اسپتال میں خوفناک جرم کے بعد صیہونی حکومت کی بمباری اور ایک ہزار سے زائد بے گناہ خواتین اور بچوں کے قتل عام میں اب وقت آگیا ہے کہ عالمی اتحاد اس نقلی  حکومت کے خلاف ہو جس سے داعش سے بھی زیادہ نفرت کی جاتی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا بیان

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے العہلی عرب اسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں میکرون نے لکھا کہ فرانس غزہ میں العہلی عرب اسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔جس میں متعدد فلسطینی نشانہ بنے۔ ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔
جو بائیڈن وہی بات کی جو ایمانوئل کی طرح کا بیان دیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز کہا کہ وہ غزہ کے العہلی عرب اسپتال(al-Ahli Arab Hospital) میں ہونے والے دھماکے پر غمزدہ ہیں، اس بم باری میں کم از کم 500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حملے کے پیچھے معلومات اکٹھی کرنے کی ہدایات دی ہیں، امریکا واضح طور پر تنازعات کے دوران شہریوں کی جان کے تحفظ کے لیے کھڑے ہیں ۔ ہم مریضوں، طبی عملے اور دیگر بے گناہ لوگوں کے لیے غم زذہ ہیں جو اس سانحے میں ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

بم دھماکے سے چند دن پہلے وارننگ

غزہ میں صحت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے العہلی اسپتال پر بمباری سے چند روز قبل وارننگ کے طور پر توپ خانے کے دو گولے فائر کیے تھے۔ وزارت صحت کے انڈر سیکریٹری یوسف ابو الریش نے بتایا کہ اسپتال پر پہلا حملہ ہفتے کی شام کو ہوا، ابو الریش کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسپتال کے ڈائریکٹر کو فون کیا اور کہا کہ ہم نے اسپتال پر دو گولے فائر کیے ہیں۔ ہم کل گولیاں چلا کر وارننگ دی تھی۔

حملے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے ٹیلی گرام پر عربی میں پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ العہلی بیپٹسٹ اسپتال کے حملے میں زیادہ تر متاثرین بچے اور خواتین ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ متاثرین کی تعداد طبی عملے اور ایمبولینسز کی گنجائش سے زیادہ تھی۔

بھارت ایکسپریس

Also Read