Bharat Express

Imran Khan: تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک روک ملتوی کردی، الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بدھ کے روز جیل بھرو تحریک کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ریلی کو کیا منسوخ

 Imran Khan پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ملک میں جاری سیاسی بحران نے نئی سمت اختیار کر لی ہے۔

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بدھ کے روز جیل بھرو تحریک کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک ٹویٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے اعلان کیا کہ ’ہم جیل بھرو تحریک معطل کر رہے ہیں اور پنجاب، خیبر پختونخوا میں الیکشن مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔‘

جیل بھرو تحریک کے لیے پی ٹی آئی کے فوکل پرسن سینیٹر اعجاز چوہدری نےنیوز چینل  سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم آج کے دن کے جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں نہیں دیں گے کیونکہ سپریم کورٹ نےایک تاریخی فیصلہ دے دیا ہے اور تحریک انصاف کا جو موقف ہے جس کے لیے جیل بھرو تحریک شروع کی گئی تھی وہ پورا ہوا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک انتخابات کی تاریخ لینے کے لیے شروع کی گئی تھی۔
دوسری طرف تحریک انصاف کے نظربند رہنماؤں نے اپنی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

بدھ کے روز تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی رہائی کے لیے ان کی اہلیہ کی درخواست پرسماعت ہوئی جس میں لاہور کی ضلعی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر کی نظربندی امن وامان کی صورت حال کو برقراررکھنے کے لیے کی گئی ہے۔

کیس کی مزید سماعت 10 مارچ تک ملتوی کی گئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک 23 فروری سے شروع کر رکھی تھی اور اس وقت پارٹی وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی، جنرل سیکریٹری اس اسد عمر ،سینیٹر ولید اقبال سمیت نو رہنما اور متعدد کارکن گرفتاریاں دے چکے ہیں۔

اس سوال پر کہ جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار ہونے والے رہنماؤں کی رہائی کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں گے؟ اسد عمر نے اپنے جواب میں کہا کہ ’عمران خان آج اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے اور جیل بھرو تحریک روکنے پر گرفتار رہنماؤں کی رہائی کے لیے قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔‘

urdunews: شکریہ

Also Read