ترکی کے دارالحکومت استنبول میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب فائرنگ کی گئی ہے۔ اس واقعہ میں تین افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ سفارت خانہ استنبول کے علاقے بیسکتاس میں واقع ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ کیا سفارت خانہ کو نشانہ بنایا گیا تھا؟ مقامی لوگوں کے مطابق، سفارت خانہ کم ازکم دوسال سے بند ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ میں تین افراد ہلاک اوردو پولیس اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اورحملہ آوروں کے درمیان تقریباً 10 منٹ تک فائرنگ ہوئی ہے۔
حالانکہ ترکی کے این ٹی وی اورسی این این ترکی کے مطابق، ہلاک ہونے والے تینوں حملہ آورتھے، جنہیں ترک سکیورٹی فورسزنے گولی ماردی۔ خبررساں ادارے رائٹرزکی ویڈیو میں ایک پولیس افسرکواپنی بندوق کھینچتے ہوئے اورگولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ایک اورشخص کوخون میں لت پت دیکھا گیا۔ آپ کو بتا دیں کہ سال 2023 میں اسرائیل-حماس جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہی اسرائیل قونصل خانہ کے قریب بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکارتعینات رہتے ہیں۔ فی الحال ترکی میں کوئی اسرائیلی سفیرتعینات نہیں ہے۔
İsrail Konsolosluğu önünde silah sesleri!https://t.co/CLxc6iOmKD pic.twitter.com/VbrxIjdzEp
— Cumhuriyet (@cumhuriyetgzt) April 7, 2026
سفارت خانہ تک پہنچنے کی کوشش کررہے تھے حملہ آور
مبینہ طور پرحملہ آور سفارت خانے کی عمارت تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ترکی کے وزیرداخلہ مصطفیٰ چفتی نے بھی بتایا کہ استنبول میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آورمارے گئے۔ دوپولیس اہلکارمعمولی زخمی ہوئے۔ مصطفیٰ چفتی نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ وہ ازمیت سے کرائے کی کارمیں استنبول آئے تھے۔ ان میں سے ایک کا تعلق مذہبی تنظیم سے تھا اورحملہ آوروں میں سے دو بھائی تھے، جن میں سے ایک کا منشیات کا کاروبارکرنے کا ریکارڈ تھا۔ این ٹی وی کے مطابق، حملہ آورلمبی بندوقوں، بڑی مقدار میں گولہ بارود اوربیگ سے لیس تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
