Bharat Express

Eight Ex Navy Officer Death Sentence: قطر میں سزائے موت پانے والے 8 سابق ہندوستانی افسران کو بڑی راحت، کم کی گئی سزا

قطر میں سزائے موت پانے والے آٹھ سابق ہندوستانی ملاحوں کو جمعرات (28 دسمبر) کو بڑی راحت ملی۔ تمام آٹھ افراد کی سزا میں کمی کر دی گئی ہے۔

Eight Ex Navy Officer Death Sentence: قطر میں سزائے موت پانے والے آٹھ سابق ہندوستانی بحریہ افسران کو جمعرات (28 دسمبر) کو بڑی راحت ملی۔ تمام 8 افراد کی سزا میں کمی کردی گئی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے اس معاملے کے حوالے سے قطر کی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے سزا میں کمی کردی۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ’’تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔‘‘ ہماری قانونی ٹیم اگلے مرحلے کے حوالے سے 8 ہندوستانیوں کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔ سماعت کے دوران سفیراورحکام عدالت میں موجود تھے۔

کیوں ملی تھی پھانسی کی سزا؟

قطرمیں جن 8 افسران کو سزا سنائی گئی تھی وہ قطرکی ایک نجی کمپنی الدہرہ میں کام کرتے تھے۔ یہ کمپنی قطرکی مسلح افواج کو تربیت فراہم کرتی تھی اورمتعلقہ خدمات بھی فراہم کرتی تھی۔ ان اہلکاروں پراسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام تھا۔ اس کمپنی میں کام کرنے والے تمام ہندوستانی بحریہ کے اہلکارریٹائرہو چکے ہیں۔ انہیں طویل عرصے تک قید میں رکھا گیا، جس کے بعد قطرکی عدالت نے 26 اکتوبرکو انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد ہندوستان کی طرف سے سزائے موت کی سزا میں تخفیف کے لئے کوششیں کی گئیں، جس پرآج فیصلہ کرتے ہوئے سزا میں کمی کردی گئی ہے۔

سزا پانے والے 8 سابق میرینز کون ہیں؟
وزارت داخلہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق جن 8 سابق افسران کو سزا سنائی گئی ہے ان میں کیپٹن سوربھ وششٹھا، کیپٹن بیرندرکمارورما، کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کمانڈر پورنیندو تیواری، کمانڈرسوگناکرپکالا، کمانڈرامیت ناگپال، کمانڈرسنجیو گپتا اورسیلرراگے شامل تھے۔  ان میں سے زیادہ ترافسران کی عمر60 سال سے اوپر ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جب ان افسران کو گرفتارکیا گیا توقطر نے ان کے اہل خانہ کو واضح معلومات نہیں دی تھیں کہ ان پر کس بنیاد پرالزامات عائد کئے گئے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read