Stay on Ahmed Bawa’s Execution: سال 2008 احمد آباد سلسلہ وار دھماکے: سپریم کورٹ نے سزائے موت پانے والے احمد باوا کی پھانسی پر لگائی روک، گجرات حکومت سے جواب طلب
سپریم کورٹ نے 2008 کے احمد آباد سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں سزائے موت پانے والے مجرم احمد باوا کی پھانسی پر روک لگا دی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں گجرات حکومت سے جواب بھی طلب کیا ہے۔
Iran Executes Spying Person: اسرائیل کو خفیہ معلومات بھیجنے والا جاسوس گرفتار، ایران نے دی پھانسی
ایرانی عدلیہ کے مطابق حسین پدران نے اصفہان میں فوجی اور میزائل تنصیبات سے متعلق حساس معلومات موساد کو فراہم کی تھیں، سپریم کورٹ نے سزائے موت برقرار رکھی
Bashar Al-Assad is Sentenced to Death: سابق صدر بشار الاسد کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت، سیاسی سلامتی کے سابق سربراہ عاطف نجیب کو بھی ملی موت کی سزا
بشار الاسد کو منگل کے روز دمشق کی ایک فوجداری عدالت نے منصوبہ بند قتل کے جرم میں ان کی غیر حاضری میں سزائے موت سنائی۔ بشار الاسد دسمبر 2024 میں اپنے خاندان کے ہمراہ شام سے فرار ہو گئے تھے، جب حیات تحریر الشام کی قیادت میں اپوزیشن فورسز دمشق کی جانب پیش قدمی کر رہی تھیں۔ بعد ازاں انہیں روس میں پناہ دی گئی۔
Bahraich Violence Case: بہرائچ فرقہ وارانہ تشدد معاملے کے قصورواروں کی سزا کا اعلان، سرفراز کو پھانسی کی سزا، 9 قصورواروں کو ملی عمر قید
بہرائچ کے مہاراج گنج قصبہ میں درگا مورتی کے وسرجن کے دوران ہوئے تنازعہ کے بعد رام گوپال مشرا کا قتل کردیا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد 13 افراد کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ عدالت نے دو دن پہلے قصوروارقرار دیا تھا۔ آج عدالت نے سزا کا اعلان کیا۔
Sheikh Haseena death sentence: والد کی وراثت بنی گلے کی پھانس، کیا ہے آئی سی ٹی جس نے حسینہ کو دی پھانسی کی سزا؛ جانیئے پوری تاریخ
بنگلہ دیش کی سیاست میں بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل (آئی سی ٹی ) نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو سزائے موت سنائی ہے۔ شیخ حسینہ کے آئی سی ٹی کنیکشن کے بارے میں جاننے کے لیے پوری خبر پڑھیے۔
CRPF Camp Attack Case : سی آر پی ایف کیمپ رامپور حملہ مقدمہ، چار ملزمین کی پھانسی اور عمر قید کی سزائیں ختم، الہ آباد ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ آرمس ایکٹ کے تحت دی گئی دس سال کی سزا کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ اور مقدمات کی طرح سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا اور ان کے اوپر سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام بھی ختم ہوجائے گا ان شاء اللہ۔ بتا دیں کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی نے ملزمین کو قانونی امداد فراہم کیا ہے۔
Saudi Arabia Death Sentence: سعودی عرب نے اس سال 100 سے زیادہ غیر ملکیوں کو کیوں دی سزائے موت؟ یہاں جانئے پوری تفصیل
سعودی عرب میں اس سال 100 سے زیادہ غیرملکی شہریوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ سعودی عرب دنیا کا ایسا ملک ہے، جہاں پرسب سے سخت قانون نافذ ہے۔ اپنے قوانین کی وجہ سے کئی بارسعودی عرب کو بین الاقوامی سطح پرتنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
Eight Ex Navy Officer Death Sentence: قطر میں سزائے موت پانے والے 8 سابق ہندوستانی افسران کو بڑی راحت، کم کی گئی سزا
قطر میں سزائے موت پانے والے آٹھ سابق ہندوستانی ملاحوں کو جمعرات (28 دسمبر) کو بڑی راحت ملی۔ تمام آٹھ افراد کی سزا میں کمی کر دی گئی ہے۔
Youth hanged in Iran, involved in anti-government protests:ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث ایک اور نوجوان کو دی گئی پھانسی
ایران میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو سرعام پھانسی دی جا رہی ہے۔ میزان نیوز ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دو افراد کو آواز اٹھانے پر سرعام پھانسی دی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران میں ایک مظاہرین کو دو سیکیورٹی اہلکاروں کو چھرا گھونپنے کا جرم ثابت ہونے پر سرعام پھانسی دے دی گئی۔
Taliban: افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان نے پہلی بار سرعام دی پھانسی
افغانستان میں طالبان کی حکومت نے گزشتہ سال ملک پر قبضے کے بعد پہلی مرتبہ سرعام پھانسی دی ہے، جو سخت گیر پالیسیوں اور سخت سزاؤں کی واپسی میں سنگ میلوں کے سلسلے میں تازہ ترین واقعہ ہے۔





