جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں وزیراعظم نریندر مودی نے ’جی-20 لیڈرز سمٹ‘ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نیدرلینڈ کے وزیراعظم ڈک اسکوف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آبی وسائل، اختراع اور ٹیکنالوجی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے جوہانسبرگ میں جی20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہالینڈ کے وزیر اعظم ڈک اسکوف سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارے ممالک کے درمیان دو طرفہ شراکت داری آبی وسائل، اختراعات، ٹیکنالوجی اور توانائی جیسے شعبوں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہم مستقبل میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔” انہوں نے اپنے دورے کے تیسرے دن اتوار کو جی 20 سربراہی اجلاس کے تیسرے اجلاس سے خطاب کیا
Met Mr. Dick Schoof, Prime Minister of the Government of the Netherlands on the sidelines of the G20 Summit in Johannesburg. The bilateral partnership between our nations is growing rapidly in areas like water resources, innovation, technology and energy. We will keep working to… pic.twitter.com/EGNhDLoRnD
— Narendra Modi (@narendramodi) November 23, 2025
اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی کو عالمی بھلائی کے لیے استعمال میں لانا ہوگا۔ انہوں نے شفافیت، انسانی نگرانی، ڈیزائن کے ذریعے تحفظ اور غلط استعمال کی روک تھام جیسے اصولوں پر مبنی ایک عالمی معاہدے کی اپیل کی۔
اے آئی کی صلاحیتیں بڑھیں لیکن حتمی فیصلہ انسان کرے
جی-20 سمٹ کے تیسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اے آئی کو انسانی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہیے، لیکن آخری فیصلہ ہمیشہ انسان ہی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ٹیکنالوجیز کا استعمال ’’مالیاتی مفاد‘‘ کے بجائے ’’انسانی مفاد‘‘ کے لیے ہونا چاہیے، ’’قومی نقطۂ نظر‘‘ کے بجائے ’’عالمی نقطۂ نظر‘‘ کے ساتھ ہونا چاہیے اور ’’بند اور مخصوص ماڈلز‘‘ کے بجائے ’’اوپن سورس‘‘ پر مبنی ہونا چاہیے۔ وزیراعظم مودی نے تفصیل سے بتایا کہ اس نقطۂ نظر کو بھارت کے تکنیکی ماحولیاتی نظام میں ضم کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں خلائی استعمالات، اے آئی اور ڈیجیٹل پیمنٹس کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جن میں بھارت آج دنیا میں صفِ اول پر ہے۔
پی ایم مودی نے مساوی رسائی، آبادی کی سطح پر اسکل ڈیولپمنٹ اور ذمہ دارانہ نفاذ پر مبنی اے آئی کے تئیں بھارت کے نقطۂ نظر کو نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘انڈیا-اے آئی مشن’ کے تحت قابلِ رسائی ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ صلاحیت تیار کی جا رہی ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اے آئی کے فوائد ملک کے ہر فرد تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فروری 2026 میں ’سروجن ہتائے و سروجن سکھائے‘ کے موضوع پر اے آئی امپیکٹ سمٹ کی میزبانی کرے گا اور انہوں نے تمام جی20 ممالک کو اس کوشش میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




