پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو 14 دنوں کی حراست میں بھیج دیا گیا۔
Sheikh Rashid Ahmed: پاکستان کے سابق صدرآصف علی زرداری پرسابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگانے کے معاملے میں پولیس نے جمعرات کے روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ میڈیا میں آئی خبروں میں یہ جانکاری دی گئی۔ شیخ رشید احمد عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ ہیں، جس کا عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ہے۔ شیخ رشید کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے شیخ رشید نے ‘جیو نیوز’ کو بتایا کہ اے ایم ایل سربراہ کو اسلام آباد میں ان کے گھرسے گرفتار کیا گیا۔
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کئے گئے مبینہ تبصرہ کے الزام میں شیخ رشید کو جمعرات کی صبح اسلام آباد پولیس نے گرفتارکیا۔ سابق وزیراعظم پر ہوئے حملے کے بعد شیخ رشید نے آصف علی زرداری پر’پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے قتل کی سازش کرنے’ کا الزام لگایا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی راولپنڈی یونٹ کے نائب صدر راجہ عنایت الرحمٰن کے ذریعہ داخل ایک پولیس شکایت پرشیخ رشید کو گرفتار کیا گیا، جس میں شیخ رشید نے 27 جنوری کو دیئے گئے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں الزام لگایا تھا کہ آصف علی زرداری نے عمران خان کا قتل کرنے کے لئے کچھ دہشت گردوں کا سہارا لیا۔
عمران خان نے گرفتاری کی مذمت کی
سابق وزیر شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 300 سے 400 پولیس اہلکاران کے گھر میں گھس گئے۔ ملازمین کی پٹائی کی اورانہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری تاریخ میں ہم نے کبھی بھی ایسی جانبداراور بدلہ لینے والی حکومت نہیں دیکھی۔ اے ایم ایل لیڈرکے خلاف درج ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیخ رشید نے سابق صدرکو بدنام کرنے اوران کی فیملی کے لئے خطرہ پیدا کرنے کی سازش کے تحت بیان دیا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے سابق وزیر فواد چودھری کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی بھی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھیں۔
-بھارت ایکسپریس