پاکستان کے آصف بشیر نے بچائی16 بھارتیوں کی جان،اعزاز سے نوازے گا بھارت
Pakistan on BRICS Summit 2023: حال ہی میں برکس سمٹ کا انعقاد جنوبی افریقہ میں ہوچکا ہے۔ یہ سمٹ گزشتہ منگل سے جمعرات (22 اگست سے 24 اگست) تک چلی۔ اس دوران برکس ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس بارکے برکس اجلاس میں 6 نئے ممالک کوشامل کیا گیا ہے، جسے برکس- پلس کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں ارجنٹینا، مصر، ایتھیوپیا، ایران، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات (یواے ای) کو شامل کیا گیا ہے۔
اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، برکس میں نئے ممالک کے شامل ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی طرف سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے 25 اگست یعنی جمعہ کے روز کہا کہ ان کی حکومت نے برکس میں شامل ہونے کے لئے کوئی باضابطہ درخواست نہیں دی تھی۔
برکس سمٹ پر پاکستان نے کیا کہا؟
پاکستان کے وزارت خارجہ کی پریس کی ریلیز کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ملک آنے والے دنوں میں برکس میں شامل ہونے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ممتاززہرہ بلوچ نے جمعہ کے روز ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے جوہانسبرگ میں برکس سے متعلق معاملے پر نظررکھی ہے۔ ہم نے جامع کثیرالجہتی کو بھی دیکھا ہے۔ پاکستان ماضی میں کئی بار کہہ چکا ہے کہ وہ جامع کثیرالجہتی کا زبردست حامی ہے۔ ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ترقی پذیر ملک بھی ہے، جس نے جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان امن، یکجہتی اورتعاون کو فروغ دینے کے لیے بہت سے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی سطح پربین الاقوامی تعاون کے جذبے کو فروغ دینے اورجامع کثیرالجہتی کو بحال کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
ہندوستان کے چندریان-3 مشن پر کہی یہ بات
ہندوستان کے چندریان -3 مشن پرپاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا، “میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ یہ ایک عظیم سائنسی کامیابی ہے، جس کے لئے اسرو کے سائنسدان تعریف کے مستحق ہیں۔” برکس ممالک کی گروپنگ نے جمعرات کو6 نئے ممبران- ارجنٹینا، ایتھوپیا، مصر، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یواے ای) کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ نئی رکنیت کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔