Bharat Express

Pakistan Election Result 2024: پاکستان میں اقتدار سے کسے’نواز‘ رہی ہے پاکستانی فوج، پی ٹی آئی حامی آزاد امیدواروں کی شاندار کامیابی، شریف- عمران دونوں نے کیا حکومت بنانے کا دعویٰ

پاکستان میں جاری ووٹوں کی گنتی کے درمیان نواز شریف نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کردیا ہے۔ نواز شریف نے کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملنے کے سبب اتحادی حکومت بنانے کے لئے حریف جماعتوں سے ہاتھ ملانے کی اپیل کی ہے۔ وہیں عمران خان کی پارٹی نے بھی اپنے دم پرحکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان (فائل فوٹو)

پاکستان میں 8 فروری کو ہوئے قومی اورصوبائی اسمبلی کے لئے ووٹنگ ابھی بھی جاری جاری ہے۔ الیکشن سے پہلے نواز شریف کی پارٹی کو فرنٹ رنر بتایا جا رہا تھا، لیکن جیل کے اندر سے الیکشن کی کمان سنبھال رہے عمران خان نے سبھی کو حیران کردیا ہے۔ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی امیدوارسب سے آگے چل رہے ہیں، لیکن دلچسپ یہ ہے کہ ووٹوں کی گنتتی کے درمیان ہی نواز شریف اورعمران خان کی پارٹی دونوں نے ہی حکومت بنانے کا دعویٰ ٹھوک دیا ہے۔

عمران خان کی پارٹی کے حامی امیدواروں نے فوج کی پسند مانے جا رہے پی ایم ایل-این سربراہ نواز شریف کی پارٹی کو فی الحال دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عمران خان کو جیل میں رکھنے کا ایک مقصد انہیں انتخابی ریس سے دور رکھنا بھی مانا جا رہا تھا، لیکن اب تک جتنی بھی سیٹوں کے نتائج سامنے آئے ہیں، اس کے مطابق ان کی پارٹی کے حامی امیدواروں کی جیت نے فوج کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

پی ٹی آئی حامی آزاد امیدواروں کو ملی شاندارکامیابی

رپورٹ کے مطابق، اب تک کے انتخابی نتائج کے مطابق 266 سیٹوں پر ہوئے قومی اسمبلی کے الیکشن میں عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے حامی آزاد امیدواروں نے تقریباً 96 سیٹوں پر جیت درج کی ہے وہیں نوازشریف کی پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کو 66 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے تقریباً 51 سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ ایم کیو ایم-پی نے 14 سیٹوں، پی ایم ایل نے تین سیٹوں، آئی پی پی نے دو سیٹوں، جے یو آئی نے دو سیٹوں اور پی این اے پی اور ایم ڈبلیو ایم نے ایک ایک سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ ایسے میں قیاس لگنے لگے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی فوج کو خود احتسابی کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں 9 فروری اب ایک اہم تاریخ بن گئی ہے۔ ملک تبدیلی کے دہانے پرکھڑا ہے، لیکن الیکشن کے نتائج پر تعطل برقرارہے۔ پی ٹی آئی حامی امیدوار انٹرنیٹ پرروک اورانتخابی حلقوں کے لئے واضح احکامات کی کمی جیسے چیلنجزکو پارکرتے ہوئے دوڑمیں آگے ہیں۔

پی ایم ایل-این سب سے بڑی پارٹی، مل کرحکومت بنائیں گے: نواز شریف

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے ووٹنگ کے درمیان ہی پارٹی حامیوں کو خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ایم ایل-این ملک میں سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری ہے۔ نواز شریف نے جذباتی ہوتے ہوئے حامیوں سے کہا کہ میں آپ سے کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ میں بھی آپ سب سے پیارکرتا ہوں۔ میں آپ کی آنکھوں میں آج چمک دیکھ سکتا ہوں، جو کہہ رہی ہے کہ ہمارے زخم بھرو۔ یہ چمک کہہ رہی ہے کہ ہماری زندگیوں کو روشن کرو۔ ہم آج آپ سبھی کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں کیونکہ الیکشن میں پی ایم ایل-این ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری ہے۔ ہم پاکستان کے زخم بھرنا چاہتے ہیں، ہم مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ سبھی سیاسی پارٹیوں کو ایک ساتھ آکر اور مل کر حکومت بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اس مشکل حالات سے ملک کو باہر نکالا جاسکے۔

ہم پنجاب-خیبرپختونخوا سمیت مرکز میں حکومت بنائیں گے: پی ٹی آئی

عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے بھی حکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں پنجاب، خیبرپختونخوا اورمرکز میں اکثریت ملی ہے۔ اس وجہ سے ہم ان تینوں جگہ حکومت بنانے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے آزاد اراکین ہوں گے گیم چینجر

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلّا منسوخ کردیا تھا، جس کے بعد ان کی پارٹی کے امیدوار آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اب یہی آزاد امیدوار فوج کا گیم بگاڑ سکتے ہیں۔ دراصل، الیکشن میں جیتنے والے امیدوار رکن پارلیمنٹ بنیں گے جبکہ آزاد امیدواروں کے پاس الیکشن کے بعد کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے کا متبادل ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔