Bharat Express

بین الاقوامی

حجاج جمرات میں رمی کرنے کے بعد قربانی کرتے ہیں، جس کے مکمل ہو جانے کے بعد بال منڈوانے کے بعد احرام کھول دیا جاتا ہے۔

روس میں مسلح بغاوت کے الزام میں 20 سال تک قید کی سزا ہے۔ تاہم، پریگوزن کا فرد جرم سے بچنا نایاب واقعہ ہے، کیونکہ کریملن باغیوں اور حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد کا کہنا تھا کہ اے ایمان والو، دنیا اور آخرت کے معاملات میں اللہ کے حکم کو پورا کرو، اللہ تعالی نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے، توحید کی دعوت تمام نبیوں میں مشترک رہی، اللہ ایک ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ کے سوا تمام چیزوں کو ختم ہو جانا ہے۔

حج کے رکن اعظم ’وقوف عرفات‘ کی ادائیگی کے لئے 25 لاکھ کے قریب فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع ہو گئے ہیں، جہاں وہ مسجد نمرہ میں عبادت کے ساتھ ساتھ عرفات کے میدان میں خطبہ حج بھی سنیں گے۔

مرکزی وزیر نرملا سیتارمن نے اوبامہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ایک سابق امریکی صدر، جس کے دور حکومت میں چھ مسلم اکثریتی ممالک پر 26,000 سے زیادہ بم گرائے گئے - سوالات اٹھا رہے ہیں۔ ان کے الزامات پر کوئی کیسے یقین کرے گا؟

صحافی نے وزیر خزانہ سے تعطل کا شکار انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی پیشرفت کے بارے میں پوچھا اور وزیر اعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کے سربراہ سے حالیہ ملاقات کا ذکر کیا۔ ان سوالوں کے جواب میں اگرچہ ڈار خاموش رہے تاہم صحافی مسلسل سوالات کرتے رہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کو مصر کی حکومت کی طرف سے سب سے بڑے سرکاری اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ پی ایم مودی کو صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کے اعلیٰ ترین ایوارڈ 'آرڈر آف دی نیل' سے نوازا ہے۔

تین بھارتی کواڈ وظیفہ یافتگان اپنی اسٹیم تعلیم کو معاشرےمیں مثبت بدلاؤ لانے کے لیےاستعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نریندر موی امریکہ دورہ مکمل کرنے کے بعد مصر پہنچ گئے ہیں ۔ آج سے ان کا مصر دورہ شروع ہوچکا ہے ۔ اب سے تھوڑی دیر پہلے پی ایم مودی قاہرہ پہنچے ہیں جہاں مصر کے وزیراعظم نے اپنے ہم منصب اور مہمان یعنی وزیراعظم نریندر مودی کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا ہے۔ پی ایم مودی کے قاہرہ پہنچنے کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے۔

ویگنر کی فوج میں سے ہی ایک جوان نے یوگینی پریگوزن کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام ہوگئے ،ا لبتہ انہیں ویگنر کی طرف سے سزا دی گئی ہے اور چیف پر حملہ کرنے والے جوان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ہے جس سے اس کی جان چلی گئی ۔ اس طرح اس بغاوت میں  ویگنر کی جانب سے پہلی پھانسی  کی بھی خبر مل رہی ہے۔