Bharat Express

بین الاقوامی

فرانس میں پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی مبینہ ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے ہنگامے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ہنگامہ آرائی کو روکنے کے لیے 45 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاہم حالات ابھی بھی قابو سے باہر ہیں

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین اس وقت سفارتی بات چیت کے لیے تیار ہو گا جب ہم حقیقت میں اپنی سرحدوں پر ہوں گے۔ اس کے لیے بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنی اصل سرحدوں کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔

اس مضمون میں آئی وی ایل پی فیض یافتہ شروتی پنڈلائی فرضی خبروں اور گمراہ کن معلومات سے نمٹنے کے چیلنجوں کے بارے میں بتا رہی ہیں۔

مملکت سعودی عربیہ کی دعوت پر حج بیت اللہ کے لئے تشریف لے گئے ہندوستانی عازمین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سیلاب جیسے ہجوم کو کنٹرول کرنا کسی معجزہ سے کم نہیں ہے۔

کلورلی نے کہا، “میری دوسری ترجیح بین الاقوامی اداروں کی اصلاح ہے۔ یہ موسمیاتی مالیات اور یقیناً غربت کے خاتمے کے لیے اہم ہے۔” وزیر نے جی۔20 کی ہندوستان کی صدارت کی بھی تعریف کی جو عالمی سطح پر غریب ممالک کی نمائندگی کر رہی ہے۔

پاکستان کے ساتھ جاپان کے پرانے تعلقات ہیں اور اس نے پاکستان کو مالی امداد بھی فراہم کی ہے۔ لیکن حالیہ برسوں میں جاپان کے تعلقات ہندوستان کے ساتھ تیزی سے مضبوط ہوئے ہیں جبکہ پاکستان نے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ بلاول کا یہ دورہ چین اور جاپان کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کرنے کے لیے ہے۔

پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد تین ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جمع کو فریقین کے درمیان عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کی اطلاع وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایس سی او کے موجودہ سربراہ کے طور پر پاکستان کے وزیر اعظم کو  اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس) کے اجلاس میں رہنما عالمی اور علاقائی امور پر غور و خوض کریں گے

سویڈن میں عید الاضحی کے موقع پر قرآن مجید  کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے واقعے نے عالم اسلام میں غم و غصہ کی لہر دوڑادی۔ تمام اسلامی ممالک نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور سویڈن سے کہا ہے کہ وہ ایسے واقعات کو روکے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، پاکستان، مصر وغیرہ ممالک نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے

پاکستان نے اشارہ دیا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان اس طرح کے تعاون کی صورت میں اس کے پاس جوابی کارروائی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا جس سے اس کی قومی سلامتی کے بارے میں خدشات بڑھیں گے