Bharat Express

بین الاقوامی

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے ان کی سزا پر روک لگا دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے۔

  انڈین فارن سروس آفیسر کی سال 2005 بیچ کی افسر گیتیکا شریواستو اس وقت وزارت خارجہ کے انڈوپیسفک ڈویژن میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پرکام کر رہی ہیں۔

پی ایم مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کچھ وقت پہلے جنوبی افریقہ میں برکس سربراہی اجلاس کے دوران ایک دوسرے سے ملے تھے۔ اس ملاقات کو ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا کہ چین نے G-20 سربراہی اجلاس سے قبل ایک نیا اقدام کیا۔

انڈونیشیا کے جیولوجیکل ایجنسی کے مطابق بالی اور لومبوک کے ساحلی علاقوں میں صبح 4 بجے سے کچھ دیر پہلے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پی ایم او نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات کی اور دو طرفہ تعاون کے کئی امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنما بڑے پیمانے پر توانائی کے منصوبوں کو نافذ کرنے، لاجسٹک انفراسٹرکچر کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون کو فروغ دینے کے ارادے کی بھی تصدیق کی۔

طالبانی سماج میں گھریلو تشدد کا جواب دینے کا طریقہ کار مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ خواتین کے پاس تشدد برداشت کرنے یا خود کو مارنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔خواتین کی خودکشیوں کے بارے میں انتباہات میں شدت آتی جا رہی ہے کیونکہ طالبان خواتین کی زندگی کے ہر پہلو پر کنٹرول سخت کر رہے ہیں۔

لیبیا کے وزیرخارجہ کا اسرائیل کے ساتھ بات کرنا اس قدر مہنگا ثابت ہوا کہ ان کو اپنی کرسی سے فارغ کردیا گیا ۔ عوامی احتجاج اور دباو میں حکومت نے آناً فاناً وزیرخارجہ کو برخاست کرتے ہوئے ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی لگادی ۔لیبیا کی داخلی سلامتی سروس نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ نجلا المنگوش کو سفر سے ممنوعہ لوگوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے

Sachin Meena Reply to Ghulam Haider: سچن مینا نے غلام حیدر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی حال میں سیما اور اس کے بچوں کو پاکستان نہیں جانے دے گا۔ وہ اس کے لئے قانونی لڑائی تک لڑنے کے لئے تیار ہے۔

ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے فوج کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ بحیرہ روم سے اسرائیلی طیاروں نے صبح 4.30 بجے کے قریب حملہ کیا۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

یہ اقدام فرانسیسی اسکولوں میں عبایا پہننے پر کئی مہینوں کی بحث کے بعد سامنے آیا ہے، جہاں خواتین کے حجاب پہننے پر طویل عرصے سے پابندی عائد ہے۔