Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ کے لیے یہ دوسرا سب سے بڑا دو طرفہ تجارتی معاہدہ ہوگا۔ ایف ٹی اے دونوں ملکوں کی صنعتوں کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنائے گا اور اس کے نتیجے میں یوزرکے لیے اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

"برطانیہ میں بھارتی کمیونٹی کی جانب سے ملنے والے پرجوش استقبال سے میں بہت متاثر ہوں۔ بھارت کی ترقی کے لیے ان کا پیار اور جذبہ واقعی حوصلہ افزا ہے۔"

تاہم ہندوستان کا موقف ہے کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت دہشت گردی اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی واپسی تک محدود ہونی چاہیے۔

ہریش نے کہا کہ یہ کارروائی سلامتی کونسل کے اس بیان سے متاثر تھا، جس میں پہلگام حملے کے قصورواروں، منصوبہ سازوں، مالی معاونین اور اسپانسرز کو ذمہ دار ٹھہرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس آپریشن کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں واقع دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے پیرکی شام کو خبردارکیا کہ غزہ میں "لوگوں کو زندہ رکھنے والے آخری سہارے" منہدم ہو رہے ہیں اوریہ کہ غذائیت کی قلت کے شکاربچوں اوربڑوں کی بڑھتی ہوئی اطلاعات ملی ہیں۔ ابو سلمیہ نے صحافیوں کو بتایا، غزہ کے باقی فعال اسپتالوں میں غذائیت کی قلت اورفاقوں کے نئے کیسز"ہرلمحے" پہنچ رہے ہیں۔

یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈری ازولے نے اس فیصلے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ملٹی لیٹرلزم کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے اور اس کا سب سے زیادہ اثر امریکہ کے اندر یونیسکو کے شراکت داروں پر پڑے گا۔

ایس ایس پی عبدالحمید کا اندازہ ہے کہ اس وقت ملک کے مختلف حصوں سے 20 سے 30 سیاح لاپتہ ہو سکتے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں ان کی تلاش میں مصروف ہیں، حالانکہ مسلسل بارش کی وجہ سے ریسکیو مشن میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔ اس سیلاب سے شاہراہ قراقرم کے ایک حصے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جس کی وجہ سے سیکڑوں سیاح دونوں طرف پھنسے ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد حکومت نے ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حادثے کے وقت اسکول میں تدریسی عمل جاری تھا اور سیکڑوں طالبعلم موجود تھے۔

بنگلہ دیش ایئرفورس کا ایف-7 طیارہ ڈھاکہ میں تباہ ہوگیا۔ یہ طیارہ کالج کی ایک عمارت پرگرا، جس میں طلبا پڑھائی کررہے تھے۔ حادثے میں کئی طلبا کی موت کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ حالانکہ واضح طور پر مہلوکین کی تعداد جاری نہیں کی گئی ہے۔

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت اگرچہ 3.1 درج کی گئی ہے، لیکن لوگ گھبراہٹ میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔